مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی میں دستیاب تعلیمی مواقع سے استفادہ کریں۔ مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ کی محبان اردو سے اپیل

حیدرآباد 2- مئی ( اردولیکس ) جامع مسجد دارالشفاء میدان کے احاطہ میں مانو میں داخلوں کیلئے شعور بیداری مہم کا انعقادعمل می لایا گیا حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھراپردیش نےجامع مسجد دارالشفاء میدان کے احاطہ میں نماز جمعہ سے قبل مانو ا لمونی اسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئےتشہیری اسٹال کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
مولانا نے کہا کہ موجودہ نسل کو اردو زبان سے اور اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک کر نے کی سخت ضرورت ہے۔ حیدرآباد کے طلباء و طالبات کو چاہیے کہ و ہ مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی میں دستیاب تعلیمی مواقع سے استفادہ کریں ۔پر وگرام کے دوران تشہیری مہم کے پوسٹر اور پمفلٹس کا رسم اجراء بھی انجام دیا گیا۔
انجمن طلبہ قدیم مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی کی جانب سے تعلیمی سال 26 – 2025 کے لیے داخلوں کے متعلق شعور بیداری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ المونی اسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی قریشی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی با ؤلی حیدرآباد میں فی الحال 120 سے زائد کورسز میں داخلے جاری ہیں ڈپلومہ سے لے کر ڈاکٹریٹ کی سطح تک مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی ‘ پوسٹ گرائجویٹ کورسس ‘ انڈرگرائجویٹ کورسیس ‘ پیشہ وارانہ ڈپلو مہ کورسیس میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے اردو اساتذہ اردو طلباء اور محبان اردو سے گزارش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اردو میڈیم کے طلباء کو اعلی تعلیمی مواقع کے
حوالے سے آگاہ کریں اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں دستیاب کو رسسز میں داخلوں کے لیے رہنمائی کریں ۔ المونی اسوسی ایشن کی جانب سے داخلوں سے متعلق شعور بیداری کے لیے شہر حیدر آباد کی بڑی مساجد اور ہر اسکول اور کالج کا احاطہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر جناب مطفیٰ علی سروری عہدیدار برائے تعلقات عامہ اور جناب محمدحسام الدین ریاض نے بھی مخاطب کیا۔پروگرام میں اسوسی ایشن کے جنرل سکرٹری ناصر حسین شعیب ،نائب صدور محمد اعجاز الدین اردو آفیسر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی ‘محمد عبد القیوم جونیئر لیکچرر، محمد حسین علی خان’ جناب محمد حسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ ـ متحدہ عرب امارات )
جناب شیخ احمد ( جُبیل ـ سعودی عرب ) محمد نوید الدین کے علاوہ دیگر اصحاب موجود تھے۔ خواہشمند رہنمائی ورہبری کے لئیے مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی پر راست یا جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ سے فون 8919239112پر رابطہ کرسکتے ہیں
۔