مبارکباد
بیدر کے صحافی علیم الدین کی بھانجی افشین خان کی دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی

بیدر3 مئی ( نامہ نگار ) ہولی فیتھ پبلک اسکول کی ہونہار طالبہ ایراج افشین خان جو جناب عبدالسعید خان صاحب مرحوم کی نبیرا اور عبدالعرفان خان صاحب مرحوم کی دختر ہیں نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں 586 نمبرات حاصل کرتے ہوئے% 94 فیصد نمایاں کامیابی حاصل کی ہے
ان کی اس نمایاں کامیابی پر اساتذہ ، والدہ کے علاوہ نانا الحاج صوفی محمد ذاکر الدین صاحب اور ماموں جناب محمد علیم الدین بندہ نوازی نمائندہ کے بی این ٹائمز بیدر نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہیکہ اللہ تعالی اس بچی کی عمر درازی کرے
اور اسے زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین