جنرل نیوز

نظام آباد کے ڈیویژن 15 میں ناکارہ کچرا جلانے پر رہایشی علاقوں میں دھواں – عوام کو صحت کے مسائل درپیش

ڈیویژن 15 میں ناکارہ کچرا جلانے پر رہایشی علاقوں میں دھواں 

عوام کو حفضان صحت کے مسائل درپیش

قائد کانگریس سمیر احمد کی 

کمشنر بلدیہ نظام آباد کو یاداشت 

نظام آباد 3/ مئی (اردو لیکس) شہر نظام آباد میں واقع بلدی ڈیویژن 15 کی رہائشی مکینوں کو ناکارہ کچرے کو بڑے پیمانے پر جلائے جانے پر ان دنوں شدید حفظان صحت کا خطرہ لاحق ہوگیا اس ضمن میں سمیر احمد زونل صدر نظام آباد آل انڈیا قومی تنظیم و سابقہ چئیرمن ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کی قیادت میں ایک وفد ایم اے باری ڈیویژن انچارج 15 اور مقامی عوام نے میونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ان کے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یاداشت پیش کی

 

جس میں بتایا گیا کہ شدھانند گنج میں ہول سیل مارکیٹ قائم ہے جہاں پر ترکاری و دیگر خوردنوش کی خرید وفروخت کی جاتی ہے تاہم ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے تعینات ملازمین ناکارہ کچرے کو مارکیٹ یارڈ سے متصل کارنر پر جمع کرتے ہوئے اس جلاتے جس کے باعث ایک کثیر مقدار میں دھواں خارج ہوتا جسکی وجہ سے ڈیویژن 15 میں واقع رائل پارک روڈ نمبر 1 اور 2 نظام کالونی کی عوام کو شدید حفظان صحت بالخصوص عارضہ قلب اور دمہ کے امراض میں مبتلاء مریضوں بشمول خواتین اور کم سن بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اس کے علاوہ قلعہ روڈ پر صاف صفائی نہ کی جانے کی شکایت بھی کی

 

سمیر احمد نے کمشنر بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کریں تاکہ ناکارہ کچرے کے جلائے جانے کا مستقل یکسوئی عمل آسکیں کمشنر بلدیہ نے سمیر احمد کو تیقن دیا کہ وہ اس ضمن میں ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button