عوامی مطالبہ پر ایک بار پھر دوسرا SRZ مشاعرہ و کوی سمیلن

حیدرآباد ۔گزشتہ سال کی زبردست کامیابی کے بعد، صدر قاری محمد عبدالرّحمٰن کی سرپرستی میں دوسرا SRZ مشاعرہ و کوی سمیلن منعقد کیا جا رہا ہے،تاریخ: 9 مئی 2025، شام 7 بجےمقام: میٹرو کنونشن، آرام گھر، حیدرآباد۔
یہ عظیم الشان ادبی شام ہندوستان بھر سے آنے والے عالمی شہرت یافتہ شعراء کی شرکت سے سجائی جائے گی، جو اپنے کلام سے سامعین کے دل جیت لیں گے۔ نامور شعراء: ابرار کاشف, میشَر آفریدی, ڈاکٹر پاپولر میرٹھی, سرویش استھانہ, اظہر اقبال سوشل میڈیا پر مقبول شعراء: عادِل رشید, سلیم صدیقی, قمر عباس, ابراہیم علی ذیشان, شاہد کمال شعراء نمائندہ حیدرآباد: سردار سلیم, شہید عدیلی, اشفاق آصفی
خصوصی پیشکش:
نوجوان باصلاحیت شعراء فیض جنگ، زکریا اور اسرار کو اس باوقار اسٹیج پر کلام پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ آئیے اور اپنے مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں۔
اس ادبی محفل کو ہرگز نہ گنوائیں!
اپنی نشستیں پیشگی محفوظ کریں:
رابطہ کریں:49791 79818 | 45511 76748