روزنامہ سیاست کے کالم نگار قیصر تمکین کی اہلیہ کا برطانیہ میں انتقال

حیدرآباد 4- مئی ( اردولیکس ) محترمہ رضیہ قمر سلطانہ صاحبہ( صبیحہ علوی ) ساکن ملک پیٹ زوجہ قیصر تمکین علوی ممتاز کالم نگار وایڈیٹر”دی ٹائمس لندن” کا ہفتہ 3- مئی 2025ء کو بہ عمر 86 سال ‘ برطانیہ کے شہرلیڈس میں انتقال ہوگیانمازجنازہ اور تدفین اتوار 4- مئی کو وہیں عمل میں آئی وہ جناب صفدرحُسین ایڈوکیٹ کی صاحبزادی تھیں
پسماندگان میں 3 دختران شامل ہیں مرحومہ ‘ محترمہ عزیز سلطانہ موظف صدرمعلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول موسیٰ رام باغ حیدرآباد کی بڑی بہن اور محترمہ کہکشاں ناز صدرمعلمہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پھسلبنڈہ کی خالہ ساس تھیں ـ مرحومہ کے دامادپروفیسر طارق مُنیرایڈن برگ نیپئریونیورسٹی ( یوکے )اورکامران کلارک گرافک
ڈیزائنرٹیلی ویژن انڈسٹری ( لندن ) نے دعاۓ مغفرت کی درخواست کی ہے تفصیلات کے لئیے فون 8309147310پر یا +447526620307 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے