جنرل نیوز

امت مسلمہ کا ایک درخشاں ستارہ بجھ گیا

*شریک غم:✍️* *محمد عبد الرحیم**(خادم. مدرسہ عربیہ فیض القرآن فتح اللہ پور ضلع کاماریڑی تلنگانہ الہند)*

خادم القرآن وعامر المساجد ریئس جامعہ اشاعت العلوم اکول کواں وسابق مہتمم دارالعلوم دیوبندکے اس دار فانی سے رحلت کر جانے. کی خبر آپ کے کروڑوں چاہنے والوں پر صاعقہ بن کر گری ہے .آنکھیں اشکبار اور دل مغموم ہیں۔

*دلوں کو صدمہ، آنکھیں اشکبار ہیں*

*اک چراغ بجھا، اندھیرے بے شمار ہیں*

یقینا امت مسلمہ پھر ایک عظیم ہستی سے محروم ہوچکی ہے۔

جس نے قرآن پر ایسی محنت کی کہ لوگ آپ کو خادم القرآن وعامر المساجد کے نام سے یاد کرنے لگے ..شاید ہی آپ کے بعد کویی اس خلا کو پورا کرے..

سابقہ تیس سے پینتیس سالوں میں آپ نے جو امت مسلمہ کی خدمت کی ..

خاص کر قرآن پر جو محنت کی

شاید ہی ایسی کوئی نظیر ملے …

*پیدائش وتعلیم،*

آپ یکم جون 1950.کو کوساڑی ضلع سورت گجرات میں پیدا ہویے .ابتدائی تعلیم مدرسہ قوت الاسلام کوساڑی میں حاصل کی

جہاں آپ نے حفظ قرآن کیا..بعد ازاں دارالعلوم فلاح دارین تر کیسر و مظاہر العلوم سہارنپور

سے عالمیت کی تعلیم مکمل کی اور آپ نے بخاری شریف امیر المؤمنین فی الحدیث مولانا یونس صاحب جونپوری سے پڑھی..

*تعلیمی خدمات*

آپ نے فراغت کے بعد ۱۹۷۹.کو اشاعت العلوم اکول کواں کی بنیاد رکھی ..

اور.سردست یہ ادارہ دینی و عصری تعلیم کے امتزاج کی ایک بہترین مثال ہے

جہاں درس نظامی کے ساتھ ساتھ میڈیکل و انجیئرنگ تک تعلیم ہے..

*دارالعلوم دیوبند میں خدمات*

آپ کو ۲۰۱۱میں دارالعلوم کے اہتمام کی ذمداری دی گیی

جب تک خدمت کا موقع ملا آپ نے اخلاص صبر و تحمل کے ساتھ خدمت کی …

پھر آج آپ ۴ مئی ۲۰۲۵ ۷۵ کی عمر میں اپنے حقیقی مالک سے جاملے

*بچھڑاکچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی*

*اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا*

عاجز کو کچھ ماہ قبل ہی آپ سے ملاقات کی سعادت حاصل ہویی

قریب سے آپ کو دیکھنے کا موقع ملا جتنی دیر آپ سے گفتگو ہویی

بس آپ نے امت مسلمہ کے احوال و کوایف پر بات کی

امت کی فکر کے بارے میں ہمارے وفد کو کہا..

یقینا امت کا ایسا مخلص صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی مغفرت فرمائے

اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے

اور آپ کے فرزند ارجمند کے ذریعہ

اس خلا کو پورا کرے آمین. ..

 

متعلقہ خبریں

Back to top button