ایجوکیشن
انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں NEET 2025 کا انعقاد

حیدرآباد ۔ کے این واصف
میڈیکل کورس میں داخلے کے خواہش مند طلباء کے لئےآج انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض میں NEET2025 امتحان کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس امتحان وہ طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں جو اعلیٰ نشانات کی بنیاد پر ڈینٹل یا میڈیکل مین داخلہ پاتے ہیں۔
غیر مقیم (NRI) طلباء کی سہولت کے لئے دیگر ممالک میں بھی NEET امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جاتاہے۔ اس طرح یہ امتحان ریاض شہر میں منعقد ہوتے ہیں۔انڈین فورم فار ایجوکیشن نے ریاض مین NEET کے انعقاد میں اہم رول اداکیا۔ نہ صرف یہ بلکہ فورم ہر سال NEET امتحان سے قبل طلباء
کی سہولت کے لئے MEET کے تمثیلی امتحان کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہر سال سنکڑون طلباء و طالبات شرکت کرتے ہیں۔