حیدرآبادایجوکیشن ایکسپوء میں مانو کا تعلیمی رہنمائی کیمپ۔ اردو داں طبقہ کو معلومات کی فراہمی ـ حوصلہ افزاء ردعمل

حیدرآباد 4- مئی ( اردولیکس ) کوہ نور فنکشن ہال گڈی ملکا پور میں حیدرآباد ایجوکیشن ایکسپوء منعقد ہواالمونی اسوسی ایشن مانو کی جانب سے اس ایکسپوء میں مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی میں مختلف دستیاب کورسیس میں داخلوں کے لئے
عوام بالخصوص مرد و خواتین اور طلباء وطالبات کی رہنمائی کی گئی صدر مانو المونی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 120 سے زائد تعلیمی کورسیس ہیں جن میں ڈپلوما سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے کورسیس ہیں جن میں پی ایچ ڈی کے 31 پروگرامس ہیں
اسکے علاوہ 33 پوسٹ گرائجویٹ ‘ 19 انڈر گرائجویٹ پروگرامس ہیں پیشہ وارانہ 8 ڈپلوما کورسیس ہیں جناب ناصر حسین جنرل سکریٹری المونی اسوسی ایشن نے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اس شعور بیداری میں حصہ لیں انہوں نے بتایا کہ مختلف اسکولس اور کالجس اور عام مقامات پر کارنر میٹنگس کے ذریعہ مانو میں داخلوں اور تعلیمی سہولیات سے متعلق شعور بیداری مہم کا بہت اچھا اثر ہورہاہے جناب محمد حسام الدین ریاض نے المونی اسوسی ایشن کی کارکردگی پر کافی مسرت کا اظہار
کرتے ہوۓ اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا اور محبان اردو سے خواہش کی کہ مولانا آزاد یونیورسٹی میں دستیاب تعلیمی مواقع سے طلباء وطالبات اور سرپرستوں کو واقف کرائیں جناب حسام الدین نے اس سلسلہ میں اساتذہ برادری کی خصوصی دلچسپی کو بھی ضروری قرار دیا ڈاکٹر عرشیہ جبین صدیقی ڈائریکٹرایمس اکیڈیمی ( چائلڈ ڈیولپمنٹ سنٹر) نے المونی اسوسی ایشن نے
جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ صدرالمونی اسوسی ایشن کو مبارکباددی اور کہاکہ مانو میں داخلوں سے متعلق رہنمائی کے لئیے جوکوششیں کی جارہی ہیں وہ انتہائی قابل قدر ولائق تقلید ہیں جناب اعجاز علی قریشی نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی رہنمائی کے لئے ان کے فون
8919239112 پر یا ناصر حسین کے فون 9121259407 پر رابطہ کیا جا سکتا ہ ے