جنرل نیوز

نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی. 30 لاکھ اسپیشل مونسپل فنڈ سے عیدگاہ قدیم بودھن روڈ کے منبر و محراب کے تعمیری کاموں کا آغاز

نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی.

30 لاکھ اسپیشل مونسپل فنڈ سے عیدگاہ قدیم بودھن روڈ کے منبر و محراب کے تعمیری کاموں کا آغاز.

نظام آباد. 5/مئی (پریس ریلیز) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مونسپل کمشنر سے قدیم عیدگاہ کے منبر و محراب کی تعمیر کیلئے کامیاب نمائندگی کے بعد مونسپل جنرل فنڈ کے تحت 30 لاکھ روپے کی لاگت سے قدیم عیدگاہ منبر و محراب کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ہے.

 

واضح رہے کہ 4/مارچ 2025 کو نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ہوئی ملاقات کے موقع پر کی گئی نمائندگی جو بودھن روڈ قدیم عیدگاہ کے منبر و محراب کے تعمیری کاموں کیلئے مونسپل کارپوریشن کے ذریعے اسپیشل فنڈ منظور کرتے ہوئے جلد از جلد ان کاموں کا ٹنڈر طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا. مجلس کی کامیاب و موثر نمائندگی پر مونسپل کمشنر نے مونسپل کارپوریشن کی جانب سے اسپیشل فنڈ کے تحت 30 لاکھ روپے کی لاگت سے بودھن روڈ قدیم عیدگاہ کے منبر و محراب کے تعمیری کاموں کا ٹنڈر طلب کیا اور عیدگاہ قدیم کے منبر و محراب کے تعمیری کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جو جنگی خطوط پر جاری ہے.

 

عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبدالرحمن بازرارا و دیگر اراکین کمیٹی کے ہمراہ ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالسلیم. عبدالعلی. محمد مستحسین. قائدین مجلس خلیل احمد. امر فاروق نے بودھن روڈ قدیم قبرستان عیدگاہ پہنچکر منبر و محراب کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا. کنٹریکٹر مرحوم محمد عبدالرزاق کے فرزند انجینئر ایم اے ریحان احمد کی نگرانی میں عیدگاہ قدیم کے منبر و محراب کا تعمیری کام جاری ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button