بانی دارالعلوم النعمانیہ حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین قادری شرفی کا سانحہ ارتحال

حیدراباد 5/مئی (راست) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سرزمین دکن کی ایک عظیم مذہبی و روحانی علمی ہستی، سرزمین حیدرآباد سے قرانی تعلیمات کو گھر گھر تک پہنچانے کی محرک اور تحفیظ القران کے میدان میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والی عبقری شخصیت بانی دارالعلوم النمانیہ وہ خانقاہ و مدرسہ روضۃ الحفاظ پہاڑی شریف شیخ الحفاظ حضرت علامہ ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین قادری شرفی قبلہ (ابن حضرت شیخ جعفر شرفی رح) سابقہ ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی کا دوا خانہ اسرا میں آج رات 11 بجے وصال ہو گیا۔
حضرت پچھلے تقریبا ایک ماہ سے شدید علالت کا شکار تھے حضرت نے سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں شاگرد چھوڑے ہیں حفظ قران کے میدان میں آپ کا قائم کردہ تقریبا 50 سالہ قدیم مدرسہ دارالعلوم نعمانیہ اور اس کی مختلف شاخوں سے فراغت حاصل کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور اپ کے تلامزہ اور ان کے تلامذہ رمضان المبارک میں دوران تراویح ملک کے مختلف حصوں اور بیرونی ممالک میں قران کریم بہتر انداز میں سنانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اپ کی نگرانی میں کہیں اسکالرس نے عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ اورینٹل لینگویجس سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔
آپ ایک بہترین استاد ایڈمنسٹریٹر واعظ مقرر مفسر اور مربی کہلاتے تھے کثرت تلاوت قران کریم قران کریم میں نمونہ اسلاف تھے حضرت حافظ عبداللہ بن سند رحمت اللہ علیہ حضرت حافظ محمد احمد صاحب قادری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولانا حافظ خیر اللہ صاحب قادری رحمت اللہ علیہ اورحضرت مولانا مفتی محمد ولی اللہ قادری رحمۃ اللہ علیہ سے اپ نے اکتساب فیض علوم قرانی کیا تھا تاج العرفاء حضرت سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفی علیہ الحمۃ والرضوان شرفی چمن سے بیعت یافتہ تھے اور بعدزاں اسی خانوادے کے بزرگوں نے اپ کو خلافت و اجازت سے نوازا تھا چنانچہ حضرت شیخ الحفاظ قبلہ کے بے شمار مریدین بھی اس سانحہ صورتحال پر غمزدہ ہیں نماز جنازہ چھ مئی بروز منگل مکہ مسجد میں بوقت ظہر ایک بجے دن ادا کی جائے گی اور تدفین خانقاہ روضۃ الحفاظ نزد پہاڑی شریف میں عمل میں ائے گی آپ کے بڑے بھائی علی محی الدین پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ایک فرزند آپ کے نامزد جانشین مولانا شیخ محمد منہاج محی الدین قادری شرفی اس کے علاوہ دو دختران بھی ہیں
مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ اپ کے بڑے داماد ہیں اور چھوٹے داماد حافظ عبید الرحمن شفیع گورنمنٹ ٹیچر دنیا کی چپے چپے میں اپ کے تلامذہ و فیضیافتگان پھیلے ہوئے ہیں مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات
9849073556
9177855058
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے