جنرل نیوز
“سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا” اردو تخلیقات کی تمثیلی/ ڈرامائی انداز میں پیشکشی

حیدرآباد ۔ کے این واصف
انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیر اہتمام “سن توسہی جہاں مین ہے تیرا فسانہ کیا” کے عنوان سے اردو اصناف سخن کی شاہکار تخلیقات کی تمثیلی/ ڈرامائی انداز میں پیشکشی عمل میں آئے گی۔
انجمن کے مطابق اس پروگرام کے ذریعہ ماہرین زبان و ادب سے اردو سیکھنے، بولنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ پروگرام اتوار 11 مئی 2025 کو صبح 10.30 تا 12 بجے دن منعقد ہوگا۔
مقام ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، باغ عامہ حیدرآباد (اندرون احاطہ شاہی مسجد)۔ اہل اردو سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔