نظام آباد عیدگاہ قدیم میں مورم اندوزی اور لائٹس کی تنصیب کی جائے

نظام آباد. 6/مئی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا.
مونسپل کمشنر کو پیش کی گئی تحریری نمائندگی کے ذریعے نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر کو بتایا کہا کہ عیدگاہ قدیم بودھن روڈ کے منبر و محراب کے جاری تعمیری کاموں کی تکمیل کے بعد عیدگاہ کے میدان کو مسطح کرنے اور مورم اندوزی کیلئے مورم کی منظوری عمل میں لائی جائے.
نظام آباد مجلسی قائدین نے عیدگاہ قدیم کے منبر و محراب کی تعمیر کے لیے فنڈ کی منظوری پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ عیدگاہ قدیم کے منبر و محراب کی تعمیر کے ساتھ گراونڈ کی صفائی و مسطح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عیدین کے موقع پر نمازیوں و مصلیوں کو سہولت فراہم ہوسکے. عیدگاہ کی قدیم و نئی اراضی کو ایک لیول مسطح کیا جاسکے لہذا نظام آباد مجلس کا مطالبہ ہے کہ مونسپل کارپوریشن کی جانب سے 300 ٹپر گاڑی مورم کی منظوری کیلئے اسپیشل فنڈ جاری کریں اور رات کے اوقات عیدگاہ قدیم میں نماز جنازہ و تدفین کی ادائیگی کے موقع پر لائٹس کا نظم ضروری ہے. نظام آباد مجلسی قائدین نے مونسپل کمشنر سے عیدگاہ قدیم میں ہائی
ماس لائٹس کی منظوری کیلئے بھی موثر نمائندگی کی ہے. نظام آباد مجلس کی نمائندگی پر مونسپل کمشنر نے اپنا مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مونسپل انجنئیر مرلی منوہر اور ای ڈی محمد واجد کو عیدگاہ قدیم روانہ کیا جہاں عیدگاہ صدر عیدگاہ انتظامیہ کمیٹی عبدالرحمن بازرارا و نظام آباد مجلس قائدین کے ہمراہ مونسپل عہدیداروں نے عیدگاہ اراضی کی پیمائش کرتے ہوئے 250 تا 300 لاری مورم کے لاگت کی رپورٹ مونسپل کمشنر کو پیش کرنے کیلئے اسٹیمٹ تیار کیا. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالسلیم.
عبدالعلی. مرزا افسر بیگ. محمد مستحسین اور ارشد پاشاہ. خلیل احمد. سید لطیف کے علاوہ انچارج عیدگاہ قدیم حافظ ابراہیم و دیگر موجود تھے.