امریکہ میں اردو مشاعرہ، عالمی ادبی شخصیات کی شرکت، محفل میں حیدرآباد کی نمائندگی بھی شامل

حیدرآباد/امریکہ: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے امریکہ میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی میزبانی فرسٹ اوورسیز سٹیزن آف انڈیا افتخار احمد شریف نے کی۔ یہ مشاعرہ نہ صرف ادبی ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک یادگار محفل ثابت ہوا بلکہ اس نے اردو زبان کی عالمگیر مقبولیت کا بھی ثبوت دیا۔
اس باذوق محفل میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرنے والوں میں سابق سفیر برائے سعودی عرب اور سابق قونصل جنرل شکاگو ڈاکٹر اوصاف سعید شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے اس ادبی تقریب کو وقار بخشا اور عالمی سطح پر اردو زبان کے سفارتی تعلقات میں کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
مشاعرے میں ممتاز شاعر اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کر دیا جب کہ معروف شاعرہ لتا حیا نے اپنے منفرد اسلوب میں اشعار پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔
نور امروہی بھی اس موقع پر موجود تھےیہ مشاعرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو زبان محض برصغیر تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے اردو بولنے والے اس کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔