جنرل نیوز

ممتاز ومعروف عالم دین حضرت مولانا حافظ شییخ احمد محی الدین شرفی سپرد لحد  

حیدرآباد 6- مئی ( اردولیکس ) ریاست تلنگانہ کے ممتاز عالم دین وملک کے معروف حافظ قرآن شیخ الحفاظ حضرت مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمد محی الدین شرفی قادری مرحوم بانی دارالعلوم النعمانیہ کی نماز جنازہ منگل 6 مئی کو بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں اداکی گئی  جہاں ہزاروں مسلمانوں نے بادیدہ نم حضرت کی قرآنی وملی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا مولانا احمد محی الدین قادری شرفی کے فرزند وجانشین مولانا حافظ شیخ منہاج الدین قادری شرفی نے نماز جنازہ کی امامت کی مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد امیرجامعہ نظامیہ ‘ مولانامفتی سید شاہ ضیاءالدین نقشبندی صدر مفتی ونائب شیخ الجامعہ نظامیہ اور مولانا سید شاہ مفتی صادق محی الدین فہیم نے دعاۓمغفرت کی ۔

 

تدفین خانقاہ روضة الحفاظ پہاڑی شریف میں عمل میں آئی نماز جنازہ میں علماء کرام ‘مشائخ عظام ‘شیوخ ‘ حفاظ کرام ‘ دینی مدارس کے ذمہ داران واساتذہ کرام کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والی ممتاز اکابر شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے فرزند مولانا حافظ شیخ منہاج محی الدین شرفی اوردامادوں مولانامفتی ضیاء الدین نقشبندی اور مولانا حافظ عبیدالرحمٰن شفیع کو پُرسہ دیا اور تعزیت کا اظہار کیا جن میں قابل ذکر حضرت مولانا سیدخواجہ غیاث الدین معینی چشتی سجادہ نشین حضرت صولت حسین رح اجمیر شریف ‘ حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ جانشین مولانا محمد حمیدالدین حسامی عاقل رح’ مولانا ڈاکٹر سیف اللہ ‘ مولانا نثاراحمد جانشین مفکر اسلام مفتی خلیل احمد ‘ مولانا مشہود احمد خطیب مسجد سکریٹریٹ ‘ مولانا محمد عبدالعلیم قریشی خطیب جامع مسجد چوک ‘مولانا پروفیسرڈاکٹر مصطفیٰ شریف ‘ مولانا حافظ عبداللطیف امام مکہ مسجد ‘ مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد ‘ مولانا غوث محی الدین حسامی خلیفہ مولانا عاقل رح’ مولانامفتی محمد انواراحمدقادری کنٹرولرآف اکزامینیشن جامعہ نظامیہ

 

مولانا سید شاہ عزیزاللہ قادری’ مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی امام وخطیب شاہی مسجد باغ عام ‘ مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری ‘ مولانا سید شاہ رفیع الدین حُسینی قادری شرفی ‘ مولانا حافظ مفتی صغیر احمدنقشبندی ‘ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری ‘ مولانا حافظ سید خالد علی قادری ‘ مولانا سلطان محی الدین ‘ مولانا بشیر محی الدین ‘ قاضی مولانا عبدالقوی ‘ مولاناحافظ ذبیح اللہ امام مسجد غوث الثقلین ‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی قادری ‘ مولانا محمد وسیم الحق ندوی ‘ مولانا حافظ واجدپاشاہ قادری اسکالر 4 ٹی وی ‘ مولوی محمد مخدوم حبیب اللہ صدیقی جانشین نبیرہ بحرالعلوم حضرت محسن پاشاہ ‘مولوی قاری عبدالقیوم شاکر بانی اقراء قرات سوسائٹی ‘ قاری محمد علی سلیم ( تعمیر ملت ) مولاناحافظ محمد جواد صدیقی ‘ ڈاکٹر محمدایوب شاد ڈاٰئریکٹر جواہر گروپ آف اسکولس ‘ جناب نعیم قیصر گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول مغل پورہ 3 ‘ جناب محمد حُسین قادری عارف (دباالفجیرہ ـ متحدہ عرب امارات ) ‘ مولانا محبوب عالم اشرفی ‘جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ مولانا حافظ عبدالقیوم نعمانی ‘مولانا حافظ عبدالصمد ‘مولانا شبیر احمد یعقوبی ‘ مولانا عثمان بن عبدالرحیم یمانی حافظ عبدالباسط یمانی ‘مولاناسید عبدالرحمٰن حسن قادری کے علاوہ

 

جامعہ نظامیہ اور جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی ‘ مدرسہ تحفیظ القرآن اور متعدد دینی مدارس کے اساتذہ ‘ حفاظ کرام اور دیگر معززین شامل ہیں فاتحہ سیوم جمعرات 8- مئی کو شام 4 بجے سے روضة الحفاظ پہاڑی شریف میں مقررہے

متعلقہ خبریں

Back to top button