ہندوستان۔پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، پیر کو اہم مذاکرات متوقع

نئی دہلی: جیسا کہ ہفتے کے روز بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا اسی سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان پیر کو دوپہر 12 بجے اہم مذاکرات ہونے والے ہیں۔ یہ بات چیت ہاٹ لائن کے ذریعے ہوگی جس میں دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (DGMO) شریک ہوں گے۔
مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے تسلسل اور سرحدی کشیدگی کو کم کرنے جیسے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ تمام پیش رفت حالیہ "آپریشن سندور” کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، ہفتے کے دن دوپہر 3:35
بجے پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور جنگ بندی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
اس کے جواب میں بھارت کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مِسری نے اعلان کیا کہ ہفتے کی شام 5 بجے سے جنگ بندی نافذ العمل ہو گئی ہے۔تاہم جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پاکستان کی فوج نے اس
کی خلاف ورزی کی جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔