ایجوکیشن

ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ کا ٹی ایس ایپسٹ 2025 میں شاندار مظاہرہ

حیدرآباد، 11 مئی/ ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ نے تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارمیسی کامن انٹرنس ٹیسٹ (TS EAPCET 2025) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام بلند کیا ہے۔

 

اس سال ایم ایس جونیئر کالج کے 15 طلبہ نے TS EAPCET کے ٹاپ 1000 رینک میں جگہ بنائی ہے، جو ادارے کی معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

ٹاپ رینک حاصل کرنے والے نمایاں طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:

عزرین فاطمہ – رینک 118

محمد حماد اسید – رینک 196

سوہا نعیم – رینک 227

حافظ محمد عبدالمحیط ثمال – رینک 303

ارویٰ ریم – رینک 403

عفیفہ فاطمہ – رینک 495

رحمت النساء – رینک 595

سمیّہ فاطمہ – رینک 650

دانیا فراست – رینک 655

صوفیہ فاطمہ – رینک 675

محمد ارحم پرویز خان – رینک 799

محمد اسریٰ – رینک 809

فوزیہ خانم – رینک 828

صفورہ فاروقی – رینک 931

عشرت فاطمہ – رینک 999

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیرمین محمد لطیف میموری خان نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو ان کی انتھک محنت، والدین کے استقلال انکی دعاؤں اور اساتذہ کی بھرپور رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی شعبے میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے

 

مستقبل کے لیڈران کی شکل میں ایسے ہی باصلاحیت اور محنتی طلبہ تیار کرتا رہے گا جو ریاستی ،قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادارے ، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button