تلنگانہ
حیدرآباد میں بین الاقوامی مشاعرہ و کوی سمیلن زیر اہتمام تلنگانہ اوورسیز اسوسی ایشن

حیدرآباد ۔ کے این واصف
تلنگانہ اوورسیز اسوسی ایشن نے حیدرآباد میں ایک عالیشان مشاعرہ و کوسمیلن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اسوسی ایشن کی صدر محمدالقریشی نے حیدرآباد میں منعقد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ “انداز ہند” عالمی سطح مشاعرہ کا انعقاد 15 جون کو بھارتیہ ویدیہ بھون آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
صدر انداز ہند ڈاکٹر شجاعت علی نے کچھ دیگر تفصیلات سے واقف کرایا اور دیگر منتظیمین مشاعرہ کا تعارف کروایا۔ انھون نے کہا کہ اوورسیز تلنگانہ اسوسی ایشن و انداز ہند اردو کی ترقی و ترویج میں مسلسل اپنا حصہ ادا کرین گے۔ انھون نے کہا کہ ہندوستان اور خصوصاُ حیدرآباد میں کثرت سے مشاعرے منعقد ہورہے ہیں
حیدرآباد کے باذوق سامعین لئے ہم اپنے پلاٹ فارم کے ذریعہ دنیا بھر سے شعراء کو پیش کریں گے مشاعرے میں داخلہ عام رہے گا۔