بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کچرے کی نکاسی و صاف صفائی کے موثر انتظامات کیے جائیں.
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی مونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی.
نظام آباد. 13/مئی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلسی قائدین نے آج مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات کے ذریعے انھیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں کچرے کی نکاسی و دیگر صاف صفائی کے بہتر و موثر انتظامات کے حوالے سے تحریری نمائندگی پیش کی ہے
. اس موقع پر نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے سینٹری عملہ کے ذریعے نظام آباد بالخصوص شہر کے مختلف اقلیتی علاقوں میں کچرے کی نکاسی و دیگر صاف صفائی کے انتظامات کیے جاتے ہیں.
لہٰذا اس سال بھی زائد اضافی بلدی صفائی عملہ کے ذریعے مونسپل کچرا گاڑیوں کو روزانہ ان علاقوں میں روانہ کرتے ہوئے گھاس. فصلہ و دیگر کچرے کی منتقلی کے علاوہ تعفن کی روک تھام کے لئے بلیچنگ پاوڈر چھیڑکاو کے ذریعے صاف صفائی کے نظم کو بہتر بنایا جائے. علاوہ ازیں 5 جون تا 11جون تک 20 سے زیادہ اضافی کچرا گاڑی اور صفائی عملہ و کچرا بیگس کا ٹنڈر طلب کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلم اقلیتی علاقوں کے مساجد. مدرسوں اور گھروں کے آس پاس قربانی کی جاتی ہے.
ایسے مقاماتِ پر بروقت مونسپل کچرا صفائی گاڑیوں کو روانہ کرتے ہوئے صفائی عملہ کے ذریعے گھاس. فضلہ و دیگر کچرے کی صفائی کے انتظامات کو بروقت انجام دینے اور صفائی کے بعد بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کرنے کا مجلس قائدین کی جانب سے تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے
. مجلس قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی پر مونسپل کمشنر دلیپ کمار نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر موثر انتظامات کے ذریعے صاف صفائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کا تیقن دیا ہے
. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. معتمد محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالسلیم. مرزا افسر بیگ کے علاوہ خلیل احمد. امر فاروق موجود تھے. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل و ضلع صدر محمد فیاض الدین نے عوام الناس سے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر انکے متعلقہ علاقوں میں مونسپل عملہ کی جانب سے صاف صفائی کے انتظامات میں کوتاہی درپیش ہونے پر راست ان سے یا کسی بھی مقامی مجلسی قائدین سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے.