ہندوستان کے شہروں میں حیدر آباد کو خاص اہمیت حاصل ہے۔مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان

ہندوستان کے شہروں میں حیدر آباد کو خاص اہمیت حاصل ہے۔مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان
حیدرآباد 13مئی (پریس ریلیز) خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے بتلایا کہ ہندوستان کے شہروں میں حیدر آباد کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں کئی تاریخی قلعے، محلات اور سیاحتی مقامات ہیں جو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہاں تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کیلئے خاصا سامان ہے۔ چار مینار (Charminar): چار مینار کو ۱۵۹۱ء میں شاہی خاندان کے پانچویں حکمران نے تعمیر کروایا تھا۔ اس کا تعمیراتی کام ایک سال میں مکمل ہوگیا تھا۔ اسے اس وقت تعمیر کیا گیا جب شاہی خاندان نے گولکنڈہ سے اپنا دارلخلافہ حیدرآباد منتقل کردیا۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ چار مینار سے گولکنڈہ قلعہ تک جانے کیلئے خفیہ سرنگ بھی بنائی گئی ہے۔ تاہم، انہیں صرف قیاس آرائیاں ہی کہا جاسکتا ہے کیونکہ مؤرخین نے اس تعلق سے کچھ بھی واضح نہیں کیا ہے۔ مکہ مسجد (Makkah Masjid): اس مسجد کا شمار حیدرآباد کی پرانی مسجدوں میں ہ