تلنگانہ

ایس آر زیڈانٹرپرائزس کے زیراہتمام حیدرآباد میں مشاعرہ وکوی سمیلن کا کامیاب انعقاد

ایس آر زیڈانٹرپرائزس کے زیراہتمام حیدرآباد میں مشاعرہ وکوی سمیلن کا کامیاب انعقاد

محشر آفریدی، ابرار کاشف، اظہر اقبال، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی،سردار سلیم کے کلام سے سامعین محظوظ 

تاریخی شہرحیدرآباد میں ایس آر زیڈانٹرپرائزس کے زیراہتمام تاریخی وکامیاب مشاعرہ وکوی سمیلن2.0 کاانعقاد میٹروکنونشن، آرام گھرمیں عمل میں آیا۔اس موقع پر اسٹیج پرحیدرآبادی تہذیب کا رنگ د یکھنے کوملا جہاں تمام شعراء دکن کے روایتی لباس شیروانی میں نظرآئے جس کااہتمام ایس آر زیڈانٹرپرائزس کے ذ ریعہ کیاگیاتھا۔

 

پروگرام کنوینر عبدالرحمن نے تمام مہمانوں کا خیرمقدمی خطاب میں بتایا کہ اس مشاعرہ وکوی سمیلن میں بین الاقوامی شعراء نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پرمقبول نوجوان شعراء بھی پہلی مرتبہ اس اسٹیج کے ذریعہ کلام پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2023میں ہمارا پہلا مشاعرہ ہواتھا جسے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی اور عوام کے اصرار پرہم نے دوسری مرتبہ اس مشاعرہ وکوی سمیلن کاانعقادعمل میں لایا ہے۔ مشاعرہ کا آغاز قاری عبدالرحمن کے فرزند قاری محمد فضل الرحمن کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔

 

مشاعرہ کی صدارت استاد سخن سردار سلیم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ابرار کاشف نے انجام دیئے۔، محمد عبدالرزاق،محمدعبدالرحیم، محمد عبدالرؤف نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔ اس موقع پر محشر آفریدی، ابرار کاشف، اظہر اقبال، سلیم صدیقی، قمر عباس،سریش استھانہ، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی اور ابراہیم علی ذیشان نے اپنا شاندار کلام پیش کیا جسے سامعین نے خوب پسند کیا اور ہال تالیوں سے گونج رہاتھا۔ طنزومزاح اور ظریفانہ رنگ بکھیرنے والے کوی سرویش آستھانہ نے خوب رنگ جمایا۔

 

ان کی شاعری پر سامعین نے خوب داد دی۔ طنز و مزاح کے جادوگروالے معروف شاعر ڈاکٹر پاپولر میرٹھی نے کئی خوبصورت مزاحیہ اشعار سنائے اور محفل کو زعفران زار بنا دیا۔شاہد عدیلی نے بھی اپنے مخصوص دکنی انداز میں مزاحیہ کلام پیش کیا۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر اظہر اقبال نے اپنے منفرد اور خوبصورت انداز میں ترنم کے ساتھ کلام پیش کیا

 

۔اس شام کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ سوشیل میڈیا کے ابھرتے ہوئے شعراء عادل رشید، سلیم صدیقی، قمر عباس، شاہد کمال، اور ابراہیم علی ذیشان کی پہلی حیدرآباد میں پرفارمنس رہی۔ مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے اپنے عزم کے تحت SRZ مشاعرہ وکوی سمیلن نے حیدرآباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان شعراء فیض جنگ، ذکی حیدر، اور رئیس علی اسرار کو پیش کیاجن کی سامعین نے خوب حوصلہ افزائی کی اورکلام کوپسند کیا

 

۔اس موقع پرحیدرآبادی کی معزز شخصیات فہیم قریشی (وائس چیئرمین ٹمریز)،طارق انصاری(چیئرمین اقلیتی کمیشن تلنگانہ) ابراہیم بن علی مسقطی (ڈائرکٹر مستقطی گروپ) اورعثمان سعدی شرکت کی۔ تمام مہمانوں کی شالپوشی کی گئی اور انہیں یادگاری مومنٹوپیش کیاگیا۔ انتہائی کامیابی وکامرانی کے ساتھ یہ خوبصورت مشاعرہ تقریبا ڈھائی بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پرمحبان اردووادب اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button