جنرل نیوز

نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی.  مونسپل کارپوریشن کی جانب سے 17/لاکھ مونسپل جنرل فنڈ کے تحت سلاٹر ہاوس کے ترقیاتی کاموں کا آغاز

نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی.

 مونسپل کارپوریشن کی جانب سے 17/لاکھ مونسپل جنرل فنڈ کے تحت سلاٹر ہاوس کے ترقیاتی کاموں کا آغاز.

جمیعت القریش کا مونسپل کمیشنر ، مجلس قائدین سے اظہار تشکر ۔

 

نظام آباد 14/مئی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے قریش برادری کے مسلخ خانہ سلاٹر ہاوس کے ڈیولپمنٹ کیلئے کی گئی کامیاب نمائندگی پر مونسپل جنرل فنڈ کے تحت 17 لاکھ روپے کی لاگت سے سلاٹر ہاوس میں سی سی روڈ و پلیٹ فارم کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا ہے.

 

واضح رہے کہ جمعیت القریش کے ذمہ داروں کو سلاٹر ہاوس کی خستہ حالت ہونے کی وجہ سے جانوروں کو ذبح اور کٹنگ کیلئے شدید مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. اس خصوص میں جمعیت القریش کے ذمہ داروں نے نظام آباد مجلس قائدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے سلاٹر ہاوس کے متعلق توجہ دلاتے ہوئے سلاٹر ہاوس میں زائد جانوروں کو ذبح اور کٹنگ کرنے میں درپیش دشواریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے زائد جانوروں کی کٹنگ کیلئے پلیٹ فارم. سی سی روڈ اور سلاٹر ہاوس کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری کیلئے سفارش کی.

 

نظام آباد مجلس قائدین نے 15/فروری 2025 کو جمعیت القریش ذمہ داروں کے ہمراہ سلاٹر ہاوس پہنچ کر درپیش مسائل اور درکار کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا. اور 18/فروری کو مونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے سلاٹر ہاوس کی خستہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خستہ حال سلاٹر ہاوس میں درکار سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے علاوہ زائد جانوروں کی کٹنگ کیلئے پلیٹ فارم. سی سی روڈ و بہتر نظم کیلئے مونسپل کارپوریشن کے جنرل فنڈ کے تحت ٹنڈر طلب کرتے ہوئے فنڈ کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے نمائندگی کی تھی.

 

الحمداللہ نظام آباد مجلس کی کامیاب و موثر نمائندگی پر قریش برادری کے سلاٹر ہاوس کے لیے زائد جانوروں کی کٹنگ میں سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے پلیٹ فارم. سی سی روڈس اور دیگر سلاٹر ہاوس کی بہتر کارگردگی کیلئے مونسپل کمشنر نے ٹنڈر طلب کرتے ہوئے مونسپل جنرل فنڈ کے تحت 17/ لاکھ روپے کی لاگت سے سلاٹر ہاوس میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کروایا ہے

 

. ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. معتمد محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالسلیم. عبدالعلی. محمد مستحسین.کے علاوہ ارشد پاشاہ ، خلیل احمد سید لطیف نے جمعیت القریش کے ذمہ داروں کے ہمراہ سلاٹر ہاوس میں جاری تعمیری و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا. سلاٹر ہاوس کے تعمیری و ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ کی منظوری و اجرائی اور کاموں کے آغاز پر مونسپل کمشنر سے اظہار تشکر کیا ہے. جمیعت القریش کے ضلع صدر اسد غفور قریشی. ضلع نائب صدر یونس قریشی. ضلع خازن محمد اسمٰعیل منو بھائی. جانی قریشی. شہباز قریشی نے سلاٹر ہاوس کے ڈیولپمنٹ کیلئے فنڈ کی منظوری و کاموں کے آغاز پر مونسپل کمشنر کا شکریہ ادا کیا

 

ساتھ ہی ساتھ نظام آباد مجلس قائدین جو قریش برادری کے مسائل کی یکسوئی کیلئے بروقت ممکنہ اقدامات کیلئے پہل اور کامیاب نمائندگی کرتی آئے ہیں. مجلس کی بے باک و کامیاب نمائندگی پر جمیعت القریش نے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی. نظام آباد مجلس انچارج رکن اسمبلی حلقہ ملک پیٹھ حیدرآباد احمد بن عبداللہ بلعلہ اور نظام آباد مجلس قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button