مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس

مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس
سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف نظام آباد ضلع بھرمیں احتجاج۔مختلف پروگراموں کو قطعیت
نظام آباد:14/مئی (پریس نوٹ) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس بصدارت کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نظام آبادمولانا احمد عبدالعظیم بمقام لمرا گارڈن فنگشن ہال بودھن روڈ منعقد ہوا
۔اس مشاورتی اجلاس میں مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر نظام آباد میں منعقد کیے جانے والے مختلف احتجاجی پروگراموں پر تجاوزات کے ذریعے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پروگرامس کو قطعیت دی گئی۔
اجلاس کا آغاز مولانا عابد قاسمی کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔کنوینر مولانا احمد عبدالعظیم نے اپنے ابتدائی خطاب کے ذریعے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل اور سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف شہر میں منعقد ہونے والے تمام پروگرامس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی
۔اس مشاورتی اجلاس میں شہر کے معززین و اکابرین اورکوکنوینر مولانا کریم الدین کمال، مکاتب فکر مولانا حیدر قاسمی تنظیم آئمہ حفاظ مولانا سمیع اللہ صدر جمعیت علماء،مولانا شیخ اسماعیل عارفی،محمد نصیر الدین موظف لکچرار، یحییٰ ظفر صدر بیت المال،ایم این بیگ زاہد سابق سیکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ آندھرا،عبدالرحمن بازارارا صدر عیدگاہ قدیم وجدید انتظامیہ کمیٹی،محمد افضل الدین سابق صدر عیدگاہ قدیم وجدید انتظامیہ کمیٹی،وجہہ اللہ جمعیت الحدیث،ایم اے فہیم سابقہ ڈپٹی میئر،صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین،ٹاون صدر شکیل احمد فاضل،سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس،بی آر یس میناریٹی صدر نوید اقبال،سابقہ کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان و محمد مصباح الدین،سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان،سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن احمد علی خان،ایڈیٹر ہلچل تلنگانہ محمد انور خان،سرپرست اعلیٰ مسلم پرسنل لاء کمیٹی محمد نعیم قمر،سابقہ کارپوریٹر مجلس عبدالسلیم،قائد کانگریس محمد ضیاء احمد،رئیل اسٹیٹ اسوسی ایشن، سابقہ سینئر کارپوریٹر مجلس سیدذکی الدین،جنید ایڈووکیٹ،شیخ حسین جماعت اسلامی،محمد اقبال پرائیویٹ اسکولس ایسوسی ایشن نظام آباد،آٹو نگرا ولڈ موٹر پارٹس تاجرین ایسوسی ایشن کے ذمہ داران و سیاسی،سماجی و مذہبی اور عوام جماعتوں و تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اور اس خصوص میں اپنے ذریں مشورے و تجاویز پیش کیے
۔بعد ازاں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر میں سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف شہر میں منعقد کیے جانے والے مختلف پرامن احتجاجی پروگرامس کو قطعیت دیا گیا ہے جس میں 19/مئی 2025 ء شام 7 بجے دیگر مذاہب و طبقات کے ہمراہ نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی گول میز کانفرنس بمقام لاہری انٹرنیشنل ہوٹل بائی پاس روڈ، نظام آباد پر منعقد کی جارہی ہے
۔ اسی طرح 28/مئی 2025 ء کو بمقام نعیم گراونڈ فروٹ مارکیٹ بودھن روڈ، نظام آبادمیں شام 7 بجے خواتین کا احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ممبر محترمہ ناصرہ خانم شرکت کریں گی۔ اور 30 /مئی 2025 کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے تحت نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بمقام عیدگاہ جدید قلعہ پر شام 7 بجے عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا
جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ صدر محترم جناب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے علاوہ تلنگانہ ریاستی سطح کے اہم ذمہ دار و نمائندہ شخصیات شرکت کریں گے
علاوہ ازیں انسانی زنجیر احتجاجی پروگرام بتاریخ 25/مئی کو صبح ٹھیک 11بجے منعقد کی جائے گی۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و نظام آباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران نے سیاہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف پرامن طور پر منعقد ہونے والے تمام احتجاجی پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے آپ تمام احباب و نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔