کورٹلہ میں طلبہ کے لئے دینی تربیتی کلاس – انعامات کی تقسیم

انفارمیشن سینٹر روبیرو جامع مسجد کورٹلہ میں زیر نگرانی محمد عدنان صدر ایس آئی او کورٹلہ،میں 15 روزہ دینی تربیتی کلاس کی ایک اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام اسلامک انفارمیشن سینٹر کے تحت تھا۔ اس میں امیرِ مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان، سابق ناظم ضلع نعیم الدین نے شرکت کی۔
مہمانوں نے دینِ اسلام میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و عصری تعلیم ساتھ لے کر چلنا چاہیے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ انہوں نے پی.جے. عبدالکلام کی مثال دی جنہوں نے درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہوئے تعلیم سے عظمت حاصل کی۔
صدر جمہوریہ ہند، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، ایک مثال ہیں کہ محنت اور تعلیم سے انسان بلند مقام حاصل کر سکتا ہے۔ اختتامی تقریب میں طلبہ کو انعامات دیے گئے۔ ایم اے واجد ولد ایم اے سلام کو اول انعام ملا۔ دیگر طلبہ کو بھی تحائف اور شربت دیا گیا۔
تقریب میں ایس آئی او کے ذمہ داران اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔