جنرل نیوز

کھمم میں 18 مئی کو مولانا غلام محمد وستانوی کا تعزیتی جلسہ – پوسٹر کا رسم اجراء

مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں مولانا عبد الغنی صاحب رشادی کی صدارت میں 18 مئی بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام سٹی سنٹرل فنکشن ہال میں منعقد ھونے والے جلسہ تعزیت خادم القرآن و المساجد محسن انسانیت حضرت مولانا غلام محمد وستانوی رح کے پوسٹرس کا رسم اجراء عمل میں آیا اس تعزیتی جلسہ عام کی صدارت حضرت مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشا صاحب جانشین حضرت عاقل صاحب رح مہتمم دارلعلوم حیدرآباد فرمائے گئی مہمان خصوصی کے طور پر مولا سید بشیر حسامی صاحب ناظم مدرسہ مصباح العلوم حیدرآباد کے علاوہ مقامی علمائے کرام کے بھی خطابات ھونگے اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم مفتی عبد الخالق قاسمی حافظ عمران مولا ذبیح اللہ قاسمی سید محمود سید فاروق سعد فرحان تاج الدین اقلیتی صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button