جنرل نیوز

صحافی شاہد احمد توکل کو تبسم فریدی ایوارڈ ۔ سابق میونسپل وائس چیرمین ظہیر رمضانی اور پتی مجو کی جانب سے تہنیت و مبارکباد

عادل آباد 15/مئی (اردو لیکس)

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اردو سے وابستہ صحافیوں کے سالانہ ایوارڈ تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر روزنامہ اعتماد اُردو ڈیلی سے وابسطہ متحدہ ضلع عادل آباد اسٹاف رپورٹر و سینئر صحافی محمد شاہد احمد توکل کو اردو صحافت میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تبسم فریدی ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔اس خوشی کے موقع پر محمد شاہد احمد توکل کو مُختلف گوشوں سے تہنیت اور مُبارک بادی کا سلسلہ جاری ہے ۔ عادل آباد سابق میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور ریل اسٹیٹ اسوسی ایشن ضلع صدر شیخ مجاہد المعروف پتی مجو کی قیادت کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے عادل آباد میں واقع محمد شاہد احمد توکل کی رہائش گاہ پہونچ کر شال پوشی و گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور ایوارڈ حاصل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر سید شوکت علی،فیض اللہ خان،ذیشان علی،عامر،ابراھیم کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button