بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی اے سی پی ٹریفک سے تحریری نمائندگی.

ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے و حادثات کی روک تھام اور فٹ پاتھ تاجرین کو راحت دینے کے اقدامات کی یقینی بنایا جائے.
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی اے سی پی ٹریفک سے تحریری نمائندگی.
نظام آباد. 15/مئی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آج اے سی پی ٹریفک سے ملاقات کے ذریعے انھیں ایک تحریری نمائندگی کے ذریعے کہا کہ بودھن روڈ. بودھن بس اسٹانڈ. مالاپلی چوراہا. ارسہ پلی چوراہے پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنے اور تیز رفتار ٹریفک کو کنٹرول کرنے ٹریفک سگنلس لگانے، بودھن روڈ و قلعہ روڈ پر بڑھتے حادث کی روک تھام کیلئے زیبرا کراسنگ و پولیس بریگیڈس لگانے اور ساتھ ہی ساتھ فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے غریب تاجرین کو ہراساں نہ کرنے کے علاوہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بناء کسی وجہ گاڑیوں کو چالانات عائد نہ کرنے کیلئے توجہ مبذول کروائی گئی.
اسسٹنٹ کمشنر ٹریفک پولیس سید مستان علی کا نظام آباد تبادلہ اور اپنے عہدے کا جائزہ لینے پر نظام آباد ٹاون مجلس صدر شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین نے انکے چیمبر پہنچ کر اے سی پی ٹریفک پولیس نظام آباد سید مستان علی کی شال و گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے انکا شہر نظام آباد میں استقبال کیا ہے.
اور شہر کے اقلیتی علاقوں میں حادث کی روک تھام کے لئے ان سے تفصیلی بات چیت و تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بودھن بس اسٹانڈ. مالاپلی چوراہا. ارسہ پلی چوراہے پر ٹریفک سگنلس لگاتے ہوئے بودھن روڈ پر زیبرا کراسنگ و بریگیڈس لگاتے ہوئے قلعہ روڈ پر مساجد. اسکولس اور شادی جانے ہونے کی وجہ سے قلعہ روڈ پر زیبرا کراسنگ و بریگیڈس لگاتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے کرنے اور فٹ پاتھ پر گزشتہ کئی سالوں سے غریب تاجرین اپنے دکانات. ٹھیلہ بنڈی لگاتے ہوئے کاروبار کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے ہراساں نہ کرتے ہوئے انھیں رعایت کے ذریعے راحت فراہم کرنے اور ٹریفک پولیس عہدیداروں کی جانب سے بناء کوئی وجہ بلاوجہ فوٹو کشی کے ذریعے چالانات عائد نہ کرتے ہوئے رعایت برتنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
ٹریفک اے سی پی نظام آباد نے مجلس قائدین سے کہا کہ عنقریب بودھن بس اسٹانڈ. ارسہ پلی چوراہے پر ٹریفک سگنلس لگاتے ہوئے بودھن روڈ و قلعہ روڈ پر زیبرا کراسنگ اور بریگیڈس لگاکر ٹریفک کی بحالی و حادثات کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے. اور فٹ پاتھ پر اپنا کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجرین اور فروٹ کا کاروبار کرنے والے تاجرین کو کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے اپنے حدوں میں کاروبار کریں اور ٹریفک قوائد پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پولیس و ٹریفک پولیس کو تعاون کریں.
علاوہ ازیں والدین و سرپرست اپنے نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے سے منع کریں. ساتھ ہی ساتھ ٹریبل سواری گاڑی چلاتے ہوئے قوائد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی. ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور دیگر صورت میں چالانات میں رعایت دینے کا بھی انہوں نے تیقن دیا ہے.
اس موقع پر ٹریفک سی آئی. پی پرساد. ٹاون جنرل سیکرٹری مجلس محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالعلی. مرزا افسر بیگ. محمد مستحسین. سید رفیع .کے علاوہ ارشد پاشاہ خلیل احمد امرفاروق موجود تھے.