چار سالہ آن لائن عالمہ کورس (آن لائن جامعۃ البنات حيدرآباد) میں داخلے کا آغاز

حیدرآباد۔ناظم جامعہ کے جاری کردہ نوٹ کے مطابق جامعۃ البنات حیدرآباد ایک عظیم تعلیمی تحریک ہے اس جامعہ کو شہر حیدرآباد کا اولین دینی جامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جو کہ مسلسل ۳۸ سالوں سے دین کی نشر و اشاعت میں سرگرم عمل ہے ۔اس کا مشن مسلم طالبات و خواتین کو ان کے فرض منصبی سے روشناس کرانا ہے ۔ تاکہ وہ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکیں ۔
چند سالوں سے طالبات و خواتین کے مسلسل اصرار اور زمانے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سال گزشتہ بفضل اللہ تعالٰی جامعہ نے "چار سالہ آن لائن عالمہ کورس” کا آغاز کیا جس میں ملک بھر سے سو سے زائد طالبات و خواتین نے عالمیت کے سال اول کے لیے داخلہ لیا ۔ اس کورس کے مضامین: تفسیر قرآن، حدیث، عقیدہ، فقہ، اسلامی تاریخ، عربی ادب، اخلاقیات و آداب شامل ہیں۔
اب نئے تعلیمی سال کے موقع پر ” چار سالہ آن لائن عالمہ کورس” میں سال اول کے لیے داخلے کا آغاز ہو چکا ہے ۔ خواہش مند طالبات و خواتین نیچے دی گئی لنک کے ذریعے رجسٹریشن گروپ جوائن کرکے اپنا رجسٹریشن کرالیں ۔ اسی گروپ میں رجسٹریشن ، ایڈمیشن اور کورس وغیرہ سے متعلق تمام سوالات کے جوابات دئے جائیں گے ۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۳۱ مئی ۲۰۲۵ ہے ۔ اور ایڈمیشن ٹسٹ ٢-۵ جون ۲۰۲۵م کو ہوگا۔ اس کورس میں داخلے کے لیے دسویں جماعت کے معیار کی اردو لکھنے پڑھنے کی صلاحیت شرط ہے ۔ عمر کی کوئی قید نہیں ٹسٹ میں کامیاب طالبات ہی داخلے کی اہل ہوں گی ۔
رجسٹریشن فیس /100 روپیے، ایڈمیشن فیس /500 روپیے ، ماہانہ تعلیمی فیس /600 روپیے
کلاس کے اوقات:
5:00-7:30pm
7:00-9:30pm
کلاس کے ایام: پیر تا جمعہ ہونگے۔