جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند ضلع نرمل کی جانب سے طلبہ و نوجوانوں کے لئے ضلع سطح کا پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ

خانہ پور۔جماعت اسلامی ہند ضلع نرمل کی جانب سے طلبہ و نوجوانوں کے لئے ضلع سطح کا پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ بتاریخ 18/مئ تا 22/مئ بمقام محمدیہ مسجد خانہ پور منعقد کیا جارہا ہے۔  اس رہائشی تربیتی کیمپ میں قرآن و ایمانیات کی تعلیمات میں طلبہ و نوجوانوں کے لئے ماہرین کی نگرانی میں تربیت کا نظم رہے گا ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تاریخ اسلام سے واقف کروایا جائے گا ، طلبہ و نوجوانوں میں شخصی ارتقاء اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا

 

اخلاق و کردار اور نظم و ضبط کا مکمل پابندی بنایا جائے گا ، معاشرے کا باشعور ذمہ دار شہری بنایا جائے گا.. ناظم اجتماع نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اولاد کے حق میں والدین کاسب سے بہترین تحفہ ان کی تربیت ہے انہوں نے اولیائے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے نونہالوں کی تربیت کے لئے پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ سے استفادہ حاصل کروائیں انہوں نے بتایا کہ اس پانچ روزہ اسلامک رہائشی تربیتی کیمپ میں مختلف عناوین سے مولانا عتیق الدین فیض صفی امام و خطیب مسجد محمدیہ خانہ پور ، مولوی منظور محی الدین صاحب ناظم ضلع نرمل

 

مولانا مجیب الرحمٰن اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد ایچوڑہ، محمد عبدالعزیز ریاستی صدر ایم پی جے ، عبدالرقیپ حامد لطیفی رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، ایم این بیگ ذاہد رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، احمد عبدالحلیم ریاستی سیکریٹری شعبہ توسیع جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ، محمد اسحاق صاحب’ محمد عرفان خان ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایس آئی او نظام آباد کے علاوہ دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی ہند مخاطب کریں گے

 

مولانا محمد عتیق الدین فیض صوفی امیر جماعت اسلامی خانہ پور نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

محمد عتیق الدین فیض صفی

خانہ پور 8247463827

مبین احمد فردوسی

بھینسہ۔ 9440625048

غلام درانی

نرمل۔ 9493532818

غوث محی الدین

مدہول۔۔ 9441629763

عباس علی

نرمل ۔۔ 9347557012

متعلقہ خبریں

Back to top button