انٹر نیشنل

عازمین حج کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں “ہیلتھ کٹ” متعارف

کے این واصف

حجاج کی خدمت کے سلسلہ کی کڑی مین ایک اور اضافہ۔ سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو طبی آگاہی کی فراہمی کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں “ہیلتھ کٹ” کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں موسمی حالات کے پیش نذر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا ہے۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی “صحت کٹ” میں حج سیزن کے دوران عازمین کو گرمی سے بچاو کے لیے خصوصی طور پراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔جاری ہدایات میں کہا گیا کہ عازمین خاص طورپر ایام حج میں براہ راست دھوپ سے بچیں، خیموں سے باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طور پر کریں ۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں جس کے لیے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں کریں۔

 

صحت کٹ متعدد زبانوں میں تیار کی گئی ہے جن میں عربی، اردو، انگلش، فرانسی، فارسی، انڈونیشی، ترکی اور ملاوی شامل ہیں۔کٹ کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ موسم کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے سفرِ حج کو محفوظ بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button