اے آئی وائی ایف قومی سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری کا انتخاب

حیدرآباد ۔ تروپتی آندھرا پردیش میں 17ویں قومی کا نفرنس 4 دن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا نفرنس میں اے آئی وائی ایف قومی سیکرٹری کے طور پر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری کا انتخا کیا گیا۔واضح رہے کہ سید ولی اللہ قادری نے سابق میں اے آئی ایس ایف کے قومی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
ان کے دور صدارت میں اے آئی ایس ایف نے نہ صرف جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے لہرائے بلکہ طلبہ کو در پیش مسائل حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی میں روہت ویمولہ نامی دلت طالب علم کی خودکشی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے نجیب احمد کے لاپتہ ہونے اور قومی یونیورسٹیوں میں فرقہ پرست تنظیموں کی بڑھتی اجارہ داری کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی منظم کیا گیا تھا۔
سابق جے این یوایس یو صدر کنہیا کمار جنرل سکریٹری شیلا رشید انربان بھٹا چاریہ عمر خالد جگنیش میوانی جیسے نوجوان لیڈروں نے بھی سید ولی اللہ قادری کی قیادت میں کام کیا ہے۔