تلنگانہ

کھمم میں ترنگا ریالی کے دوران کشیدگی، 2 نوجوانوں کے ساتھ اشرار کی مارپیٹ، مسلمانوں کا شدید احتجاج۔ ویڈیو دیکھیں

کھمم۔ ریاست تلنگانہ کھمم میں ترنگا ریالی کے دوران اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ٹو ٹاؤن کے روبرو بائیک پر جانے والے دو مسلم نوجوانوں کے ساتھ اشرار نے مارپیٹ کی، اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا، حالات کی کشیدگی کو دیکتھے ہوئے پولیس کو ہلکا سا لاٹی چارج کرنا پڑا اور پولیس نے بروقت حاگات کو قابو میں کرلیا۔

 

مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مفتی جلال الدین قاسمی سکریٹری جمعیت العلماء ضلع کھمم محمد اسعد ماہر تعلیم و صدر مسلم حقوق احتجاجی سمیتی عزیز الحق قمر بی آر ایس پارٹی قائد محمد شوکت علی کانگریس پارٹی کارپوریٹر نے کھمم ٹو ٹاؤن پہنچ کر اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا کھمم کمشنر پولیس سنیل دت سے مطالبہ کیا۔ ان قائدین نے مسلم نوجوانوں سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردیا۔

 

کھمم شہر میں 19 مئی بروز پیر شام 7 بجے آپریشن سندور کی تائید میں بی جے پی کی جانب سے ترنگا ریالی نکالی گئی، کھمم شہر سے تعلق رکہنے والے دو نوجوان محمد نوال الدین اور حافظ محمد اعجاز الدین جو کھمم شہر کے مسجد منورہ کے موذن ہے اپنی بائیک پر خان پور حویلی کے طرف جارہے تھے  کہ الندو کراس روڈ پر ٹرافک پولیس والوں نے ان دو نوجوانوں کو روکر کہا کے ترنگا ریالی آرہی ہے آگئے نہ جائے۔

 

دو نوجوانوں نے بتایا کہ وہ ضروری کام کے سلسلے میں جارہے ہیں،وہ دونوں  پولیس ملازمین سے گزارش ہی کررہے تھے ریالی میں موجود بعض اشرار نے ان نوجوانوں کے ساتھ بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھار کارڈ بتانے کے لیے کہا اور شدید مار پیٹ کی یہاں تک کہ حافظ محمد اعجاز کو بائیک پر سے کھیچ کر نیچے گراکر ماراگیا۔ زخمیوں کے مطابق جب ان پر حملہ کیا گیا پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔

 

اس واقعے کے خلاف کھمم ٹو ٹاؤن کے روبرو مسلم نوجوانوں نے زبردست احتجاج کیا حالات کو کشیدہ دیکتھے ہوے پولیس والوں نے ہجوم کو منتشر کر نے کے لئے ہلکا لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرلیا محمد اسعد ماہر تعلیم نے ایک عرضی دیتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر کمشنر پولیس سنیل دت نے  تیقن دیا کے مکمل تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

کمشنر پولیس سنیل دت نے دونوں طبقات کے عوام سے کہا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں افواہوں پر بھروسہ نہ کریں، کمشنر پولیس نے سوشل میڈیا اور فیس بک پر غلط تشہیر کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

 

کھمم کمشنر پولیس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں  دونوں طبقات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر کھمم شہر میں پولیس کا سخت بندو بست کیا گیا اور پیٹرولنگ میں شدت اختیار کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button