میدک ملی اسوسی ایشن کا تاریخی اقدام،ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات کی تقسیم

میدک20مئی (اردو لیکس نیوز)(صحافی ابو فرمان میدک)ہر طالب ِ علم اور ہر طالبہ کو چاہئیے کہ وہ تعلیمی میدان میں سبقت حاصل کریں۔تعلیمی سفر میں کامیابی میں مستقبل میں اور زندگی میں کامیابی کی ضامن ہوا کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار تلنگانہ میناریٹی کمیشن چئیرمین مسٹر طارق انصاری نے میدک میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیول سرویسس میں کئی ایک مواقع موجود ہیں۔طلباء وطالبات کو چائیے کہ وہ اس میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصـہ لیں۔اور اس وقت سوشل میڈیا ایک بری لت میں تبدیل ہوچکا ہے۔
اور نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ سوشل میڈیا کی لت سے دور رہ کر اپنی جوانی اور اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔جناب طارق انصاری نےدوران ِ خطاب ان تمام طلباء وطالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جنہوں نے رواں سال ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نشانات سے کامیابی حاصل کئے ہیں
۔اس موقع پر انصاری نے اس پروگرام کا انعقاد کرنے والے ملی اسوسی ایشن کے جمیع ذمہ داران کو بھی مبارکبادپیش کی۔اس موقع پر سرپرست ملی اسوسی ایشن مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے عنوان پر اس طرح کا اجلاس یقینََا ایک تاریخی اقدام ہے
۔اجلاس سے صدر ملی اسوسی ایشن جناب ڈاکٹر محمد عمر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی میدان ایک ایسا واحد میدان ہیں جس کے ذریعہ سے انسان بلندیوں کی منزلوں کو طئے کرسکتا ہے۔اجلاس سے جنرل سکریٹری ملی اسوسی ایشن ڈاکٹر محمد صوفی شجاعت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم میں مہارت موجودہ زمانہ میں نہایت ضروری ہے
۔اجلاس سے چئیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میدک کی زمین پر اس طرح کے تاریخی پروگراموں کا انعقاد یقینَا یہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔اجلاس سے سابق بلدی کونسلر ان محمد عارف علی امجد ،محمد سمیع الدین،شمس النساء بیگم،مسٹر مامنڈلہ انجنیلو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا زمانہ ترقیوں کا زمانہ ہے ایسے میں سرپرستوں کو چاہئیے کہ وہ اپنی اولاد کی تعلیم اور تربیت دونوں پر خصوصی توجہ دیں
۔اجلاس سے سرپرستان ملی اسوسی ایشن جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ،جناب میر ظفر اللہ طاہرحافظ سیدخواجہ معز الدین نائب قاضی میدک نے خطاب کرتے ہوئےتعلیم کی اہمیت سے واقف کروایا۔اجلاس سے ڈاکٹر شاکرہ مبین،سابقہ کونسلر شمس النساء امجد، سید عزیزاحمد،ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفئیر آفیسر مسٹر جملا نائک،میناریٹی ریسیڈینشل کالج پرنسپلس شریمتی آر سریکھا سنتوش،نسیمہ شیخ،عابد علی ندویؔ،زبیر احمد،ریاض اور دیگر نے خطاب کیا۔نمائندہ ضلع میدک روزنامہ منصف حافظ محمد فصیح الدین نے اجلاس کی کاروائی چلائی
۔یہ پروگرام میدک ملی اسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی سطح پر تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کا بے مثال پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں سال ِ رواں ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کواور ان کے والدین کو تہنیت پیش کی گئی
۔اس موقع پر میدک ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران جناب سید سعادت علی ذکی،سید نصیر احمد جوہری،سید غفار احمد جوہری،محمد فرید احمد خان ندیم،ایم اے رؤف،ڈاکٹر سید جعفر محی الدین کے علاوہ سابق کونسلر سید منیر محی الدین،سابق کوآپشن ممبر سید عمر محی الدین،سابق بلدی کونسلر خواجہ سہیل محی الدین،جناب سید اصرار الدین،محمد عبد الخبیر منیب کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر تلنگانہ میناریٹیز ریسیڈیشنل اسکولس وکالجس میں داخلوں کے پوسٹرس کی رسمِ اجرائی عمل میں لائی گئی۔اجلاس میں مقامی اہم شخصیتوں کے علاوہ ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران ممبران معاونین،نیز گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی طالبات،جماعت ِ اسلامی ہند شاخ میدک کے ذمہ داران خدمت بنک میدک کے ذمہ داران کے علاوہ مردوزن سامعین اور اسکولس اور کالجس کے طلباء وطالبات اور سرپرستوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔
جناب فرید احمد خان ندیم نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اجلاس کی کامیابی پر سب کا شکریہ ادا کیا۔