نرمل میں جی آئی او کی جانب سے 10 روزہ سمر اسلامک کیمپ کا کامیاب انعقاد

نرمل ، گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی او)نرمل یونٹ کی جانب سے اسلامک سنٹر نرمل پر چلاۓ جارہے 10 روزہ سمر اسلامک کیمپ کا کامیابی کے ساتھ اختتام عمل میں آیا
دس روزہ سمر اسلامک کیمپ کا اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جی آئی او ضلع نرمل عائشہ خانم ، ناظم شعبہ خواتین نرمل آسیہ بیگم نے شرکت کی عائشہ خانم نے وہ صبح ہم ہی سے آۓ گی وہ صبح ہم ہی سے آۓ گی کے مرکزی عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح جسکا خواب ہم دیکھتے ہیں وہ نیکیوں سے روشن ہوگی اور گناہوں کی تاریک رات کو نیکیوں کی روشنی سے منور کرنا ہوگا
آج کے مغربی کلچر کے دور میں ہمیں ہماری فکر، جذبوں اور عمل کو بدلنا ہوگا تب ہی ہم اس صبح کو لا سکتے ہیں انہوں نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا اپنے اندر اعلی اخلاق پیدا کریں اور اسلام کی تعلیمات کو عام کریں انہوں نے کہا معاشرے میں پہلی ہوئی برائیوں کے خاتمے کے لیے متحدہ جدو جہد کریں
صدر جی آئی او نرمل یونٹ ملیحہ تقدیس نے تنظیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او کا اصل محرک رضاء الٰہی اور آخرت کی کامیابی کا حصول ہے تنظیم کی اصل رہنما اور اساس کار قرآن و سنت ہے تنظیم اپنے کاموں میں اخلاقی حدود کی پابند ہے تنظیم اپنے اغراض ومقاصد کے حصول کے لیے پر امن اور تعمیری طریقہ اختیار کرتی ہے
انہوں نے بتایا کہ دس روزہ اسلامک سمر کیمپ میں درس قرآن ، اسکل ڈیولپمنٹ اور ذہنی نشوونما پر سیشن چلاۓ گئے اور مختلف موضوعات پر مقابلے منعقد کۓ گۓ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نرمل آسیہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے دس روزہ اسلامک سمر کیمپ کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر جی آئی او نرمل یونٹ کے ذمہ داران کو مبارکباد دی
انہوں طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تنظیم کا حصہ بنتے ہوۓ تنظیم کو مستحکم کریں اس موقع پر مختلف موضوعات پر منعقدہ مقابلے جات میں کامیاب طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کۓ گۓ پروگرام کا آغاز ممبر جی آئی او نرمل یونٹ منال منیر کے تذکیر بالقرآن سے ہوا
اس موقع پر جی آئی او نرمل یونٹ ممبران ثنا مہرین ، ضوبیہ مہوین ، اسماء بیگم ، مہوین بیگم بی بی ہاجرہ ، جویریہ فاطمہ ، عائشہ زینت ، اکان جماعت اسلامی ہند نرمل بشری نوشین ، ساجدہ تبسم ، ناہدہ بیگم ، کے علاوہ طالبات اور کارکنا شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند نرمل کی کثیر تعداد موجود تھی