جنرل نیوز

خانگی شعبہ میں ملازمتوں کیلئے 22/ مئی کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس نظام آباد پر جاب میلہ کا انعقاد

خانگی شعبہ میں ملازمتوں کیلئے 22/ مئی کو ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس نظام آباد پر جاب میلہ کا انعقاد

نظام آباد:20/ مئی (اردو لیکس) ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر نظام آباد بی پی مدھو سدھن راؤ نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے خانگی شعبہ میں ملازمتوں کی فراہمی کے ضمن میں 22/ مئی کو ایک جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ YSK INFO TECH PVT LTD اور Axils food pvt.ltdمیں ویلڈرس(Welder)، فٹرس(Fittar)، گرینڈر(Grinder)، گیاس کٹر(Gas Cutter)، کیمسٹ(Chemist)، امیدواروں کی تعلیمی قابلیت ITI، ویلڈر، فٹر، میکانک ڈپلوما بی ایس سی کیمسٹری کامیاب اس جاب میلہ کیلئے اہل ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ منتخب امیدواروں کو ضلع نظام آباد کے نندی پیٹ، حیدرآباد کے بولارام اور نارتھ حیدرآباد کے علاوہ وشاکھا پٹنم میں خدمات انجام دینی ہوگی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 22/ مئی صبح 10:30 بجے تا دوپہر ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس شیواجی نگر نظام آباد پر اپنے ریزیوم بائیو ڈاٹا، آدھار کارڈ، ایس ایس سی میمو اوریجنل اور زیراکس کے ہمراہ شرکت کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9948748428, 6305743423 سیل نمبرات پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button