عبید الرحمان، اوورسیز کوآڈینیٹر “جن سوراج پارٹی” بہار کا حیدرآباد میں خیر مقدم

کے این واصف
جن سوراج پارٹی بہار کے قائد اور بہار مین تعلیمی میدان کی سرگرم شخصیت عبیدالرحمان کا حیدرآباد آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔ جس کا اہتمام معروف صحافی میر محسن علی نے پستہ ہاؤز شاہ علی بنڈہ مین کیاتھا۔ اس موقع پر محمد قیصر صدر تنظیم ہم ہندوستانی نے شال پوشی کی اور یادگاری تحفے پیش کئے۔
اس موقع پر صحافی محمد سیف الدین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ عبیدالرحمن نے سعودی عرب میں ایک لمبا عرصہ گزارا۔ وہ سعودی عرب کے سماجی حلقون مین کافی مقبول تھے۔ خلیجی ممالک میں ان کے وسیع رابطے ہیں۔ سعودی عرب میں انھوں نے “بہار فونڈیشن” کے صدر کی حیثیت سے برسوں سماجی خدمات انجام دیں۔
عبید الرحمان پٹنہ بہار میں سماجی و سیاسی سرگرمیون کے علاوہ وہ تعلیمی ادارے “رحمان 30” سے منسلک ہی۔ وہ معروف تعلیمی تحریک فاؤنڈیشن شاہین کے سربرہ عبدالقدیر کی دعوت پر بیدر تشریف لائے تھے اور واپسی پر کچھ دیر حیدرآباد میں توقف کیا اور اپنے ریاض کے دیرینہ احباب سے ملاقات کی۔