معمولی بارش سے نظام آباد شہر کے اقلیتی علاقوں D1-D6 میں برقی بار بار منقطع عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا. مجلس قائدین نظام آباد کی ایس ای برقی کو یادداشت موٹر اقدامات روبہ عمل لانے کا مطالبہ

معمولی بارش سے نظام آباد شہر کے اقلیتی علاقوں D1-D6 میں برقی بار بار منقطع عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا.
مجلس قائدین نظام آباد کی ایس ای برقی کو یادداشت موٹر اقدامات روبہ عمل لانے کا مطالبہ
نظام آباد. 21/مئی (اردو لیکس) صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آر رویندر (ایس ای) محکمہ برقی نظام آباد سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری یادداشت پیش کی. نظام آباد مجلس قائدین نے ایس ای محکمہ برقی آر رویندر کو بتایا کہ D1-D6 جو شہر کے گنجان اقلیتی علاقوں کے حدود میں آتا ہے معمولی سی ہواؤں اور چند منٹ بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک برقی مسدود ہوجاتی ہےمحکمہ برقی کے اہم و اعلیٰ عہدیداروں DE, AD, اور AE کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے چلتے متعلقہ علاقوں کی عوام کو شدید مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ رواں موسم گرما کی اسکولی تعطیلات چل رہی ہے.
عنقریب موسم برسات کی آمد کے پیش نظر محکمہ برقی کی جانب سے مہینے میں ہر ہفتہ الکٹرسٹی مینٹنس (برقی درستگی) کے نام پر دن میں کئی گھنٹے برقی سربراہی مسدود کردی جارہی ہے. باوجود اس کے ہر ہفتہ برقی درستگی کے دوران سب اسٹیشن کی کارگردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نقائص کو دور نہیں کیا جارہاہے.
مجلس قائدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتہ برقی درستگی کا بہانا بناکر دن میں کئی کئی گھنٹے برقی کی عدم سربراہی تو کی جارہی ہے لیکن درستگی میں کئی خامیوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ عہدیدار کی جانب سے دھاندلیوں میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آرہے ہیں. اور برقی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئے جانے والے برقی درستگی کے اقدامات پر انہوں نے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے.
مجلس قائدین نے محکمہ برقی کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر برقی پولس کی لائنس کئی چگہ ناقص و ناکارہ ہوچکی ہے معمولی بارش و ہواؤں سے برقی لاینس اور سرویس وائیرس آپس میں ٹکرانے سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی کئی گھنٹے برقی منقطع ہوجاتی ہے ان برقی مسائل سے متعلقہ علاقوں کی عوام کو مختلف مسائل و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
. علاوہ ازیں ستم ظرفی یہ ہے کہ برقی کی عدم سربراہی و منقطع ہونے یا شاٹ سرکٹ کی وجہ سے کسی حادثہ کے پیش نظر عوام کی جانب سے برقی کنٹرول روم. ہیلپ لائن پر مسلسل فون کرنے پر بھی متعلقہ عہدیداروں کا درکار و دستیاب ہونا محال ہے. مجلس قائدین نے محکمہ برقی SE رویندر کو بتایا کہ وہ خود شخصی طور پر D1-D6 کے سب اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے جو برقی درستگی کے نام پر دھاندلیا ں کی جارہی ہے اسکی انکوائری کی جائے اور ان علاقوں میں موجود برقی پولس جس پر برقی وائرس ناکارہ اور خستہ حال ہوچکے ہیں
ان کا جائزہ لیتے ہوئے خستہ حال برقی پولس اور ناکارہ برقی وائیرس نئے برقی پولس اور برقی وائیرس کو تبدیل کرتے ہوئے عوام کو راحت و تحفظ فراہم کیا جائے اور ان علاقوں کی عوام کو چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کے اقدامات کی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کی گئی ہے. مجلس قائدین کی موثر نمائندگی پر SE رویندر نے D1-D6 کا وہ خود شخصی دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش برقی مسائل و ان علاقوں میں سب اسٹیشن کی موجودہ صورتحال اور کارگردگی کا جائزہ لیں گے. علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں موجود ناکارہ خستہ حال برقی پولس اور برقی وائیرس کی درستگی و تبدیلی کے ذریعے عوام کو محکمہ برقی کی جانب سے ممکنہ راحتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا.
اور محکمہ برقی عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی دھاندلیوں کا جائزہ و جامع تحقیقات کے ذریعے متعلقہ عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی تیقن دیا ہے.
اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. معتمد محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس عبدالسلیم. محمد مستحسین. سید رفیع اور خلیل احمد و سید لطیف موجود تھے.