تلنگانہ

پولیس کی بربریت سے فوت قدیر خان کے اہلِ خانہ کے ساتھ انصاف کیا جائے : جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے وفد کی میدک ضلع ایس پی سے نمائندگی

میدک23فروری(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک)جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کا وفد نے میدک پہنچ کر پسماندگان کے ساتھ اظہار رنج کیا اور ضلع ایس پی میدک سے متوفی کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور سرکاری ملازمت کا مطالب

 

سید عنایت اللہ پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق تلنگانہ کے شہر میدک کے غریب مزدور نوجوان عبدالقدیر خان کو ایک سرقہ کے واردات میں صرف شبہ کی بنیاد پر میدک پولیس نے گرفتاری کیا اپنی تحویل میں اقبال جرم نہ کرنے پر مبینہ پرتشدد طریقہ سے پولیس عہدیداران نے ناحق زدکوب کی، جس سے پورا جسم بالخصوص گردے منجمد ہوکر غیرکارگرد ہوگئے، پولیس نے خوب خوف و ہراساں کے بعد چھوڑ دیا، پھر زخموں کی شدت ناقابلِ برداشت تھی علاج کے لئے گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد بغرضِ علاج رجوع ہوئے دوران گاندھی ہاسپٹل ہی میں جان دے دی،

 

حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا ومفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی قیادت میں جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی ومیدک کے ذمہ داران کا ایک وفد متوفی کے گھر پہنچ کر رنج و غم کا اظہار کیا، اور مرحوم کی قبر پر دعا مغفرت و ایصال ثواب کے بعد الحاج سید عظمت علی صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، الحاج میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، مفتی خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، حافظ شیخ ندیم منہاجی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک ضلع سپریٹنڈنٹ آفس پولیس کو یادداشت پیش کیا،

 

حافظ سید خلیل نائب صدر، عبدالرؤف خازن جمعیۃ نے ممکنہ مالی تعاون کے بعد پسماندگان کو صبر کے ساتھ قانون کے دائرہ میں رہ کر انصاف کی لڑائی جاری رکھنےتلقین کی، اور سکریٹری ریاض الدین نے میدک پولیس کے ناحق پرتشدد حرکتوں سے فوت ہونے والے میدک قدیر خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ انصاف کا پرزورمطالبہ کیا، نیز یہ کہا کہ ہائی کورٹ تلنگانہ کا از خود سماعت یعنی سوموٹو ایکشن لینا خوش آئند ہے۔

 

اس موقع پر مولانا شعیب خان،عباداللہ حمزہ اراکین جمعیۃ ضلع کاماریڈی کے علاوہ جناب افضل صاحب صدر جامع مسجد میدک اور جمعیۃ علماء ضلع میدک کے اراکین بالخصوص شمس الدین، سید غیاث، محمد التمش عمر محی الدین رکن بلدیہ میدک ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button