نرمل ضلع محکمہ تعلیمات کے پروگرام میں سارنگ پور مارکٹ کمیٹی چیئرمین عبدالہادی نظرانداز

نرمل ضلع محکمہ تعلیمات کے پروگرام میں سارنگ پور مارکٹ کمیٹی چیئرمین عبدالہادی نظرانداز
نرمل، 22 مئی ( ایم۔اے۔وحید): ضلع محکمہ تعلیمات کی جانب سے دسویں جماعت میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلباء کے لئے 23 مئی کو دوپہر میں تہنیتی تقریب منقعد کی جائے گی۔جس میں طلباء کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ اس تقریب کے لئے نرمل اسمبلی حلقہ سے 40، مدھول سے 31، اور خانہ پور حلقہ اسمبلی سے 29 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام کل دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا، جس میں ریاستی وزیر ڈی اناسویا سیتااکا مہمانِ خصوصی ہوں گی، جبکہ اعزازی مہمانوں میں رکن پارلیمان جی۔ ناگیش، ایم ایل سیز ڈی۔ وٹھل، ایم۔ کمریا، انجی ریڈی، ایم ایل ایز اے۔ مہیشور ریڈی، پی۔ راما راؤ پٹیل، ویڈما بوجو پٹیل، ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو، ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا، ایڈیشنل کلکٹرز فیضان احمد، کشور کمار، اور ضلع لائبریری چیئرمین سید ارجمند علی، نرمل مارکٹ کمیٹی چیئرمین سوما بھیم ریڈی، بھینسہ مارکٹ کمیٹی چیئرمین آنند راؤ پٹیل اور خانہ پور مارکٹ کمیٹی چیئرمین پی۔ بھومنا کو مدعو کیا گیا ہے۔
تاہم، ضلع کے واحد مسلم مارکٹ کمیٹی چیئرمین عبدالہادی، جو نرمل کے قریبی علاقے سارنگ پور منڈل کو مدعو نہیں کیا گیا۔ اس متعصبانہ رویہ پر پارٹی کارکنان اور مائناریٹی ایمپلائز ویلفیئر اسوسی ایشن کے صدر شیخ شبیر علی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتی کمیشن سے شکایت درج کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ انھون نے الزام ہے کہ ضلع محکمہ تعلیمات نے ایک مسلم قائد کو نظر انداز کرتے ہوئے پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی کی ہے، جو قابل مذمت ہے۔