جنرل نیوز

ریونت ریڈی حکومت نے تلنگانہ عوام اور اقلیتوں کودھوکہ دیا : سید متین احمد 

ریونت ریڈی حکومت نے تلنگانہ عوام اور اقلیتوں کودھوکہ دیا : سید متین احمد

حیدرآباد(راست)تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے اقتدار میں آنے کے لئے جو وعدے کیے تھے، ان میں سے بیشتر پر عمل درآمد نہیں ہوا، جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔

 

کانگریس حکومت نے اقلیتوں کے ووٹ سے اقتدار حاصل کیا، لیکن 17ماہ گذرنے جانے کے باوجود بھی کابینہ میں کوئی بھی اقلیتی وزیر شامل نہیں کیا گیا۔ یہ اقلیتوں کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ ہے۔مائناریٹی ڈیکلریشن پراب تک عمل آوری نہیں کی گئی ہے اور اسے بالکل نظرانداز کردیاگیا ہے۔

 

ان خیالات کااظہارسینئرتلگودیشم اقلیتی قائد سید متین احمد نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہرماہ ڈھائی ہزارروپئے دینے،18سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کو اسکوٹیز، 500روپئے میں گیاس سلینڈرس، مکان کی تعمیر کیلئے پا نچ لاکھ روپئے مدد، شادی میں ایک تولہ سونا دینے اوردیگرانتخابی وعدوں پراب تک عمل نہیں کیاگیا ہے۔

 

سید متین احمد نے کہاکہ ریاست میں فسادات اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے امن و امان پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ مہینوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے مالی اور جانی نقصان ہوا، اور حکومت ان پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے

 

۔باریک چاول کے معیار کولیکربھی کئی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال2024-25میں تلنگانہ ریاست کی آمدنی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ کانگریس حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے اضافی بجٹ جاری نہیں کیاگیا ہے۔ تمام اقلیتی ادارے اردواکیڈیمی تلنگانہ، مائناریٹی فینانس کارپوریشن وغیرہ کی کارکردگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔ آئمہ وموذنین کے وظائف میں بھی اضافہ نہیں کیاگیا ہے۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں طلبہ کی تعداد گھٹتی جارہی ہے

 

۔حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی زمین حاصل کرنے کی کوشش پرریاست کے طلبہ حکومت سے ناراض ہیں۔ دوسری طرف کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیاگیا ہے۔ سیدمتین احمد نے کہاکہ یہ تمام باتیں عوام کے سامنے ہیں،جس کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں کانگریس کو ایک بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button