ایجوکیشن

سماج میں مثبت تبدیلیوں میں اساتذہ کا اہم رول -کمرہ جماعت میں تدریس سے قبل منصوبہ بندی اہمیت کی حامل 

سرکاری اسکولس کے سماجی علم کے اساتذہ کوٹریننگ ' ایس سجاتا' فرزانہ تحسین اور محمد منورعلی کا خطاب

حیدرآباد24- مئی ( اردو لیکس) حیدرآباد ضلع سطح پر برسرخدمت ا سرکاری اردو میڈیم اسکولس کے مضمون سماجی علم کے اساتذہ کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چادرگھاٹ ( چارمینارزون ) میں 20 مئی سے ٹریننگ جاری ہے اس ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ ایس سجاتا ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون وکورس ڈائریکٹر نے اساتذہ سے کہا کہ وہ اس ٹریننگ سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوۓ اس کو طلباء کے لئے مفید بنائیں

 

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بیداری کیساتھ ساتھ طلباء کو سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں سے بچنے کی ترغیب دی جاۓ سماج میں مثبت تبدیلیوں میں اساتذہ کا رول کافی اہمیت کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اولیاۓ طلباء سے راست گفتگو کے ذریعہ ان کو اپنے بچوں میں تعلیمی ذوق میں اضافہ کے لئے شعور بیدار کیا جاۓ بہت سارے لوگ غربت کی زندگی گزارتے ہیں ان کے بچوں میں تعلیمی ذوق پیدا کرنا اور انہیں سرکاری مدارس سے استفادہ کی ترغیب دینا وقت کاتقاضہ ہے

 

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اس کو تعلیمی سال کے دوران اپنے اپنے اسکولس میں نافذالعمل کریں جناب محمد منور علی اسٹیٹ ریسورس پرسن تلنگانہ نے کہا کہ تعلیمی ذمہ داریوں کیساتھ اساتذہ کو سماجی برائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس کے سد باب میں عملی طور پر حصہ لینے کا وقت ہے موجودہ حالات میں رضاکارانہ تنظیموں کے ساتھ اساتذہ کا تعاون بڑی ہی اہمیت کا حامل ہے نشہ اور دیگر برائیوں سے دوررکھنے میں اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے اس کے لئے بچوں کی ذہن سازی ضروری ہے محمد منور علی نے مزید کہا کہ کمرہ جماعت میں جانے سے قبل سبق کی منصوبہ بندی ضروری ہے تدریس سے قبل اس کی منصوبہ بندی بڑی اہمیت رکھتی ہے بصورت دیگر تعلیم میں طلباء کی مکمل دلچسپی کا فقدان نظر آتا ہے

 

ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنس محمد مقصود احمد ‘ ذکیہ خاتون رعنا تبسم اور شاہدہ بیگم ایس آرپی نے بھی اساتذہ کو تدریس کے جدید وعصری مختلف زاویوں سے واقف کرایا اور کہا کہ سرکاری مدارس کے ایس ایس سی نتائج بہت ہی شاندار آۓ ہیں یہ اساتذہ کی محنت اورتعلیم سے طلباء کی بڑھتی ہوئی دلچسپیوں کا نتیجہ ہے تاہم ہمیں نتائج کے فیصد میں مزید بہتری لانے کے لئے بہت کچھ کام کرنا ہے ان ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنس نے وقت کی پابندی اور منصوبہ بندی کے ساتھ تدریس کے لئے اساتذہ سے خواہش کی ان ڈی آرپیز کایہ بھی کہنا تھا کہ اسکولس کی کشادگی سے قبل اساتذہ برادری محلہ جات میں سروے کرتے ہوۓ اسکول نہ جانے والے بچوں کا پتہ چلاۓ اور تعلیم کی اہمیت

 

وافادیت سے واقف کراتے ہوۓ انہیں سرکاری مدارس میں داخلہ لینے کی کامیاب ترغیب دی جاۓ سرکاری مدارس میں طلباء کے لئے سہولیات ہروقت اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button