گورنمنٹ گرلزجونیئر کالج مالاپلی نظام آباد اردو میڈیم کا آغازنئے تعلیمی سال سے کیاجائے گا

گورنمنٹ گرلزجونیئر کالج مالاپلی نظام آباد اردو میڈیم کا آغازنئے تعلیمی سال سے کیاجائے گا
حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، نوڈا چیرمین کیشو وینو کا تفصیلی دورہ
نظام آباد:24/مئی (اردو لیکس) نظام آباد شہر کے مسلم گنجان آبادی والے علاقہ مالاپلی میں کانگریس کے دورِ حکومت میں اس وقت کے ایم ایل اے و پی سی سی مسٹر ڈی سرینواس نے اُردو میڈیم گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کے قیام کے لئے سال 2005-06ء میں 30لاکھ روپئے کی لاگت سے G+1 بلڈنگ کی تعمیر کرواتے ہوئے سال 2008ء میں افتتاح کیا تھا۔
لیکن اس عمارت میں گرلز جونیئر کالج کا قیام ناگزیر وجوہات کی بناء زیر التواء رہے گیا۔ اس عمارت کے استعمال کیلئے ضلع کلکٹر مسرز یوگیتا رانا نے سال 2016-17ء میں 4.25لاکھ روپئے لاگتی فنڈ سے اس عمارت کی تزئین نو کرواتے ہوئے خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے فنی تربیتی سنٹر کا قیام عمل میں لایا تھا۔ لیکن یہ بھی زیادہ دنوں تک جاری نہیں رہ سکا۔
بی آر ایس کے 10سالہ دور میں بھی اس عمارت میں گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کے قیام کیلئے کی گئی کوششیں بھی رائیگاں ثابت ہوئی۔ اس سلسلہ میں کئی ہمدردان قوم نے گرلز کالج اردو میڈیم کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔ چنانچہ اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج اُردو میڈیم کے قیام کیلئے اس مسئلہ کو حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے علم میں لایا گیا جنہوں نے اس سلسلہ میں ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو اس سلسلہ میں پیش رفت کرنے اور فنڈ منظور کرنے کی ہدایت کی تھی۔
اسی طرح حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر آج تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، نوڈ ا چیرمین کیشو وینو، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سینئر کانگریس قائد نرالہ رتناکر اور دیگر کانگریس قائدین کے ہمراہ مالاپلی میں تعمیر کی گئی
اس عمارت کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طورپر جائزہ لیا۔ 30لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی یہ عمارت انتہائی بوسیدہ وخستہ حال ہوگئی جگہ جگہ آرسی سی چھت وپلرس وسیڑھیاں خستہ حالی بیان کررہی تھی اور حالیہ بارش سے بھی عمارت کو شدید نقصان بھی پہنچ رہا تھا اور یہ عمارت میں جگہ جگہ بھی ٹپک رہا تھا اور گندگی دکھائی دے رہی تھی۔ مقامی عوام نے بتایاکہ یہ خالی عمارت غیر سماجی سرگرمیوں کا مرکز بھی بن گیا تھا۔
اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، نوڈا چیرمین کیشو وینو نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس عمارت کی موجودہ صورتحال و خستہ حالی پر مشتمل رپورٹ حکومتی مشیر محمد علی شبیر، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو، ایم ایل اے سدرشن ریڈی کے علم میں لائیں گے۔ اور اس عمارت کی داغ دروزی و مرمتی کاموں کو انجام دینے کیلئے تقریباً 38لاکھ روپئے لاگتی تخمینی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
اس عمارت کی تزئین نو کیلئے ضلع کلکٹر کے علاوہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور نوڈا سے درکار فنڈحاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج اُردو میڈیم مالاپلی نظام آباد کو آئندہ تعلیمی سال سے آغاز کرنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے اولیائے طالبات سے کہاکہ وہ اپنی لڑکیوں کو انٹرمیڈیٹ میں داخلہ دلوائیں۔اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، نوڈا چیرمین کیشو وینو نے کہاکہ یہ عمارت نظام آباد ایم ایل اے و پی سی سی صدر ڈی سرینواس مرحوم کے دور میں تعمیر کی گئی تھی اور اس عمارت کے تزئین نو کرتے ہوئے عمارت کی عظمت رفتاء کو کانگریس کے دورِ حکومت میں ہی بحال کیاجائے گاتاکہ اس گنجان آبادی والے مسلم علاقوں کی لڑکیاں انٹرمیڈیٹ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھ سکیں۔
اس موقع پر سابقہ کارپوریٹرس ایم اے قدوس، محمد مصباح الدین، ایم اے مقیت، کانگریس قائدین محمد عیسیٰ، عبدالاعجاز، ایوب خان، اسد حمدان، عبود حمدان، محمد احمد، مصطفی الکاف، سمیع الدین، شیخ رحیم چھوٹو، ضیاء احمد،ڈپٹی انجینئر بلدیہ ایم اے رشید، اسسٹنٹ انجینئرس واجد حسین، سلمان اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے جنہوں نے اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، نوڈا چیرمین کیشو وینو کی آمد پر خیر مقدم کیا۔
