جنرل نیوز

تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے قایدین کی زخمی صحافی سے ملاقات

وقف کالے قانون کے خلاف ظہیر آباد میں چل رہے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے احتجاجی جلسے میں لائیٹ فریم گرنے سے ضلع سانگا ریڈی کے فور ٹی وی رپورٹر محمد اکمل شدید زخمی ہوگئے ۔ وہ فی الوقت سنگا ریڈی کے منجیرا دوا خانے میں آئی سی يو میں شریک ہیں ۔

 

تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی ریاستی باڈی کے وفد نے نائب صدر قادر علی فیصل کی قیادت میں محمد اکمل کی عیادت کی اور اُنکی ہِمّت افزائی کی ۔

 

معتمد عمومی سید غوث محی الدین نے مریض کے علاج معالجے میں فیڈریشن کی جانب سے ممکنہ مدد کا تیقن دیا ۔

 

وفد میں آرگنائزنگ سیکریٹری محمد امجد علی ، خازن ایم اے محسن ، جوائنٹ سیکریٹريز ایس کے فرہاد ، لئیق الدین ، اور سید واجد حسینی شامل تھے

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button