جنرل نیوز

نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی پر آر ڈی او کا سروے. 

سروے نمبر 231 سارنگ پور حدود قیمتی سرکار اراضی کا تحفظ کیا جائے.

نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے ملاقات و تحریری نمائندگی پر آر ڈی او کا سروے. 

متعلقہ لینڈ گرابرس و سیاسی قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے مجلس قائدین کا مطالبہ.

نظام آباد. 27/مئی (پریس ریلیز) نظام آباد مجلس قائدین نے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے انکے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کی.

 

اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو سارنگ پور ڈیویثزن 13 رورل ایم آر او حدود میں واقع سروے نمبر (231) 10 ایکڑ سے زائد قیمتی سرکاری اراضی پر ایک سیاسی جماعت کے چند قائدین و لینڈ گرابرس کی جانب سے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے اس اراضی پر پلاٹنگ بناکر غریب و بھولے بھالی عوام کو فروخت کرنے کی میڈیا و سوشل میڈیا پر خبریں و اطلاعات گشت کررہی ہیں.

 

قیمتی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کے ذریعے اسے فروخت کرنے کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے مجلس قائدین نے متعلقہ سیاسی قائدین و لینڈ گرابرس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے. نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو اس خصوص میں متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ رورل ایم آر او کے حدود ڈیویثزن 13 سارنگ پور شیوار سروے نمبر 231 شکم اراضی کو چند لینڈ گرابرس کی جانب سے ایک منصوبہ بندی کے تحت 2021 میں قبضہ کیا گیا تھا. لوک آیت کی سخت ہدایت پر اس وقت موجودہ ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے سروے نمبر 231 سارنگ پور حدود شیوار شکم اراضی کو ریونیو عہدیداروں کی نگرانی میں اس قیمتی سرکاری اراضی کی نشاندہی و حد بندی کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا گیا تھا. دوبارہ اس قیمتی سرکاری اراضی کو مسطح و صاف صفائی کرتے ہوئے ایک سیاسی جماعت کے چند لینڈ مافیاؤں کی جانب سے غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کے ذریعے دوسرا سروے نمبر بتاکر ان غیر قانونی پلاٹس کو غریب عوام کو گمراہ کرتے ہوئے انھیں پلاٹس فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

 

. قیمتی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ اور پلاٹنگ کے ذریعے اسے فروخت کرنے والے ایک سیاسی جماعت کے چند قائدین و لینڈ گرابرس کی سرگرمیوں پر جامع تحقیقات کے ذریعے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ گرابرس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی اراضی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ اس اراضی کو اپنے قبضے میں لے کر اراضی کی حد بندی کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو تحریری نمائندگی پیش کی ہے.

 

نظام آباد مجلس کی موثر و کامیاب نمائندگی پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بذریعہ فون ریونیو عہدیداروں و آر ڈی او کو متعلقہ اراضی پر پہنچ کر سروے نمبر 231 شیوار شکم اراضی کا سروے کرتے ہوئے مکمل جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی. بعد ازاں نظام آباد آر ڈی او ضلع کلکٹر کی ہدایت پر متعلقہ اراضی کے مقام پر پہنچ کر سروے کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی

 

. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل اور ضلع صدر محمد فیاض الدین نے نظام آباد بالخصوص شہر کے حدودی و سلم علاقوں کی غریب عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیویثزن 13 سروے نمبر 231 سارنگ پور شیوار شکم اراضی کو چند سیاسی قائدین و لینڈ گرابرس کی جانب سے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے اس اراضی پر پلاٹنگ فروخت کرنے کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ان جھانسے میں نہ آئیں اور کسی کے بہکاوے اور لالچ میں آکر پلاٹ نہ خریدنے کا مشورہ دیا ہے.

 

مجلس قائدین نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی پلاٹس خرید کر اپنا گھر تعمیر کرتے ہیں لیکن ایک عرصہ بعد اچانک حکومت و ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ بتاکر غریبوں کے مکانات کو منہدم کیے جانے کا خدشہ برقرار رہتا ہے

 

. انہوں نے کہا کہ جسکی زندہ اور واضح مثال حالیہ حکومت و ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈیویثزن 10 بھارت رانی کالونی میں غریب عوام کے مکانات پر انہدامی کارروائی واقعہ ہے. بھارت رانی کالونی متاثرین و بے گھر غریب عوام آج بھی اپنے گھر کی تعمیر اور اپنے حقوق کی بازیابی کے منتظر ہیں. اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. معتمد محمد شہباز احمد. سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد. عبدالعلی باغبان. سید رفیع. محمد مستحسین اور ارشد پاشاہ. خلیل احمد. ارشد خان. امر فاروق. محمد حیی. ذاکر حسین موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button