تلنگانہ

تلنگانہ کے گوداوری کھنی کے تین کمسن بچے تالاب میں غرق

پداپلی _ 14 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں تالاب میں گرنے سے تین کمسن بچوں کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ پداپلی ضلع  کے رام گنڈم صنعتی علاقے میں جمعہ کو پیش آیا ۔ جس میں تالاب میں گرنے سے تین بچوں کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر اسکولوں کو  تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جس کے پیش نظر سائی چرن، اوما مہیش اور وکرم جو آٹھویں جماعت میں پڑھ رہے ہیں، این ٹی پی سی نیو پوریٹ پلی تالاب میں تیراکی کے لیے کرنے گئے تھے۔  ان میں سے کوئی بھی تیراکی نہیں جانتا تھا، ایک ساتھی کو تالاب میں غرق ہوتا دیکھ کر باقی دونوں بھی اسے بچانے تالاب میں کود پڑے۔ انھیں پانی کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا

 

جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ پولیس نے ماہر تیراک کی مدد سے لاشوں کو نکال کر گوداوری مائن ایریا اسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button