جنرل نیوز

بھینسہ شہر کی مسجد پنجہ شاہ کے امام و خطیب حافظ سید عبدالطیف صاحب کی حج کی سعادت کے لیے روانگی پر تہنیت پیش کی گٸی۔

بھینسہ شہر کی مسجد پنجہ شاہ کے امام و خطیب حافظ سید عبدالطیف صاحب کی حج کی سعادت کے لیے روانگی پر تہنیت پیش کی گٸی۔

 

بھینسہ 27/مٸی (اظہر احمد خان) بھینسہ شہر کی مسجد پنجہ شاہ کے امام و خطیب حافظ سید عبدالطیف صاحب اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج یعنی بروز منگل کو بعد نماز فجر صبح کے اوقات میں مدرسہ معھدالابرار سے گاڑیوں کے قافلہ کے ذریعہ تلبیہ کی گونج میں حیدرآباد حج ہاوز کے لیے روانہ ہوئے حافظ سید عبدالطیف امام و خطیب مسجد پنجہ شاہ کی حج کی سعادت کے لیے روانگی کے ضمن میں مسجد پنجہ شاہ نو منتخبہ انتظامی کمیٹی کے زیراہتمام کل یعنی بروز پیر بعد نماز مغرب تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

اس موقع پر نو منتخبہ انتظامی کمیٹی مسجد پنجہ شاہ کے ذمہ داران جن میں صدر عبدالصبور بنارسی ، نائب صدر محمد مجیب احمد سابقہ وائس چیرمین بلدیہ ، جنرل سکریٹری اظہر احمد خان (سیاست رپورٹر) ، خازن سید معیز محی الدین (مالک پرنس کلاتھ) ، جوائنٹ سکریٹریز سید رفیق (انجیئنر) ، عبدالوہاب (مئوظف ٹیچر) اور اراکین عبدالاحد (آر سی سی کنٹراکٹر) ، عبدالواجد بنارسی ، حفیظ اللہ خان ، عبدالرافع ، محمد عبدالالیاس لکچرر ، عبدالشکیل ، عبدالعظیم بنارسی ، عبدالستار ، عبدالمظہر بنارسی و دیگر نے شالپوشی کرتے ہوئے بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی

 

علاوہ ازیں مسجد پنجہ شاہ کے مصلیان جن میں عبدالماجد بنارسی ، سید فراست محی الدین المعروف اقبال ملاں (مالک پرنس کلاتھ) ، لئیسول حق بنارسی ، ممتاز احمد خان ، رشید خان ، محمد شفیع الدین قریشی ، عبدالطیف ، عبدالقدیر کے اینڈ بی ، محمد اقبال الدین (مالک اسٹانڈرڈ انجینیرنگ ورک شاپ) ، محمد خالد اظہر (مالک مینار بک ڈپو) ، عبدالیٰسین ، فاضل محی الدین (دستاویز نویس) ، عبدالوکیل ، عبدالاحد ، عبدالسلام ، عبدالعمر (مالک اسریٰ میڈیکل) ، مقصود خان ، سید الطاف (مالک پرنس کلاتھ) ، عبدالحاجی کرانہ ، محمد ارشاد ، محمد شعیب ، مرزا شہباز بیگ و دیگر نے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے بکثرت گلپوشی و شالپوشی کی اور بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کی

 

جبکہ مولانا عبدالیونس قاسمی امام و خطیب مسجد درگاہ شریف ، مولانا سید زید قاسمی نائب امام مسجد پنجہ شاہ ، حافظ عثمان خان اور احمد بلعلہ مئوذن مسجد پنجہ شاہ نے بھی بغلگیر ہوکر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی

 

جس پر حافظ سید عبدالطیف امام و خطیب مسجد پنجہ شاہ نے تمام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سلام دعا و مصافحہ کیا آخر میں فاضل محی الدین (دستاویز نویس) اور شفیع الدین قریشی خادم مسجد پنجہ شاہ نے نعت پاک پیش کی واضح رہیکہ جاریہ سال بھینسہ شہر اطراف و اکناف سے 49 عازمين حجاج حج کی سعادت کے لیٸے روانہ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button