دہلی۔ذاکر نگر میں بچوں کا اسلامی سمر کیمپ تکمیل کو پہنچا

نئی دہلی 28مئی (پریس ریلیز)جماعت اسلامی ہند، ذاکر نگر یونٹ، دہلی کے شعبہ خواتین اور GIO کی بچیوں کے ذریعہ نیو وے پبلک اسکول، ذاکر نگرمیں گزشتہ 7 دنوں سے جاری بچوں کا اسلامی سمر کیمپ مکمل ہوا۔اختتامی پروگرام میں بچوں کے والدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔کھیل کھیل میں دین سیکھنے کا یہ ماحول بچوں کو بہت پسند آیا اورتمام بچوں نے پوری دلچسپی سے اس میں حصہ لیا۔اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھ کر والدین کو بھی بڑے خوش اور مطمئن تھے۔
آج یہاں بچوں کو انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئے گئے ۔ کیمپ میں شامل ہونے کے سرٹیفیکٹ تمام بچوں کو ملے اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہر گروپ سے تین بچوں کو انعامات بھی دئے گئے۔کیمپ میں شرکت کرنے والی ایک بچی کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا،دوسری بچی نے ان آیات کا اردو ترجمہ پیش کیا۔اس کے بعد شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،ذاکر نگر کی ناظمہ محترمہ حمیرہ نے شعبۂ خواتین کے کاموں کا تعارف کرایا اور اس پروگرام میں آئی خواتین کو دعوت دی کہ ہم سب مل کر اگر اس کام کو کریں تو علاقہ کی صورت تبدیل ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد دہلی میں سی آئی او (چلڈرن اسلامک آرگنائیزیشن) کی ناظمہ محترمہ شازیہ باری نے سی آئی او کا تفصیلی تعارف کرایا ۔ سی آئی او کے طریقہ تربیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ان بچوں کو جو سی آئی او سے وابستہ ہیں بہ آسانی ان بچوں سے ممتاز کر سکتے ہیں جو اس سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس کے بعد حلقہ دہلی کی معاون ناظمۂ خواتین محترمہ سعدیہ یاسمین نے اولاد کی تربییت والدین کی ذمہ داری پر اظہا ر خیال کیا اور قرآن وحدیث کی روشنی میں سامعات کو انتہائی قیمتی باتیں بتائیں۔
تقریروں کے درمیانی وقفہ میں بچوں کی پرفارمنس بھی چل رہی تھی۔پہلے بچوں نے ایک نشید ، ’’کونوا انصار اللہ‘‘ پیس کی۔ پھر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پر مبنی ایک پلے اور اونچی آواز میں تلبیہ پیش کیا۔ناظم ظلع جناب محمد شاداب نے سمر کیمپ کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش بھی کہ آئندہ سال یہ سمر کیمپ صرف اسی اسکول تک محدود نہ رہے، بلکہ یہاں کے ہر اسکوم مین اس طرح کا کیمپ منعقد کیا جائے۔اخیر میں امیر حلقہ دہلی
جناب محد سلیم اللہ خاں نے بہترین کیمپ کے انعقاد پر شعبۂ خواتین اورجی آئی اوکو مبارک باد دی اور نیو وے پبلک اسکول کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے کیمپ کے لئے بہترین مقام اور سہولتیں فراہم کیں۔