جنرل نیوز

سدی پیٹ کے محمد سعادت علی فزیکل سائنس ٹیچر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

 

محمد سعادت علی فزیکل سائنس ٹیچر کو ایمرجنگ اچویورس ایوارڈ کونسل نئی دہلی تعاون سے انسٹیٹیوشنل کلب آف انڈیا رفیع مارگ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل کے ہاتھوں تعلیم اور سماجی خدمت کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی گئی

 

محمد سعادت علی گزشتہ 20 سالوں سے طلباء اور اساتذہ کو فزیکل سائنس کیمشٹری کی مفت تربیت دے رہے ہیں سال 2019 میں منعقدہ سائنس فیئر میں پہلا انعام ، وشویشورایا وگیان کیندر میں نقد انعام، سال 2020 میں تلنگانہ اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ، 2024 میں ٹیچر انسپریشن ایوارڈ کے علاوہ پان انڈیا آئیکونک ایوارڈ اور مدر تریسا ایوارڈ سے نوازا گیا

 

فزیکل سائنس کیمشٹری کے استاد سعادت علی ضلع سدی پیٹ کے دھرماجی پیٹ کے اسکول میں کمپلیکس پرنسپل کے طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں یہ ڈاکٹریٹ حاصل کرنے پر ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور اساتذہ کرام نے سعادت علی کو مبارکباد پیش کی

 

سعادت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹریٹ حاصل کرنا خوش آئند ہے طلباء میں سائنسی سوچ اور رویہ کو پرلطف انداز میں سیکھنے کے ذریعے طلباء میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا اعتراف میں ڈاکٹریٹ حاصل ہوا ہے انہوں نے اس موقع پر تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button