ایجوکیشن

ڈائیٹ کالج عادل آ باد میں اساتذہ کی تربیتی جماعتوں کا آغاز

عادل آباد گورنمنٹ ڈائٹ کالج عادل آباد میں فزیکل سائنس اور بیالوجیکل سائنس اردومیڈیم اساتذہ کیلئے ریاستی ادارہ برائے تعلیم و تحقیق تلنگانہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ "فروغ صلاحیت” تربیتی جماعتوں کا آغاز27 مئی بروز منگل ہوا۔جس کا اختتام 31 مئی کو ہوگا۔ اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔جسکی صدارت

 

جناب کرن کمار کورس ڈائریکٹر و وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈائٹ کالج عادل آباد نے کی۔انصار احمد ساحل،آصف علی،عمران رسول، افشاں نہال اور سہیل پرویز ضلعی ریسورس پرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔جناب کرن کمار نے اپنے خطاب میں کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔قوم کی ترقی و کامیابی کا دارومدار اساتذہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہوتاہے۔ضلع مہتمم تعلیمات عادل آباد جناب سرینیواس ریڈی نے تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے اس طرز کے ٹریننگ نہایت مفید اور موزوں ہوتی ہے۔

 

لہذا اساتذہ تمام سیشن یکسوئی کے ساتھ شرکت کریں۔واضح ہو کہ اس تربیتی جماعتوں میں متحدہ ضلع عادل آباد کے نرمل،عادل آباد، آصف آباد اور منچریال کے اردو میڈیم کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button