انٹر نیشنل

سعودی وزیر عادل الجبیر کی جانب سے ریاض میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا

کے این واصف 

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور عادل الجبیر نے بدھ کو ریاض میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پارلیمانی وفد کی سربراہی لوک سبھا کے رکن رنجینت پانڈا کررہے ہیں۔

 

ملاقات میں سعودی عرب اور ہندوستان کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ ہندوستان کے پارلیمانی وفد نے اس سے قبل بحرین، کویت کا دورہ کیا تھا۔ یہ وفد الجرائر بھی جائے گا۔

 

اس گروپ کے دیگر اراکین مین نشی کانت دوبے، فانگون کونیاک، ریکھا شرما، اسدالدین اویسی، دستنام سنگھ سندھو اور غلام نبی آزاد شامل ہین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button