جنرل نیوز

پروپرائٹر روز بیکری حیدرآباد جناب الیاس پاشاہ کا انتقال

حیدرآباد۔29مئی (راست)جناب محمد یوسف خان المعروف الیاس پاشاہ پروپرائٹر روز بیکری چادرگھاٹ ولد جناب محمد یٰسین خان مرحوم کا جمعرات 29مئی کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ہو گیا۔

 

نماز جنازہ جمعہ 30مئی بعد نماز فجر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ درگاہ پہاڑی شریف میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 2فرزندان محمد مظفر خان، محمد اسماعیل خان اور 4دختران شامل ہیں۔

 

تفصیلات کیلئے 9949890521پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button